بھارتی باشندے نے ہم وطن خاتون کا چہرہ پاﺅں سے مسل مسل کر بگاڑ ڈالا

ملزم اور متاثرہ خاتون اکثر ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر پڑھائی کرتے تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات مئی 11:24

بھارتی باشندے نے ہم وطن خاتون کا چہرہ پاﺅں سے مسل مسل کر بگاڑ ڈالا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16 مئی 2019ء) دُبئی میں مقیم 22 سالہ بھارتی نوجوان نے اپنی ہم وطن خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 36 سالہ بھارتی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور ملزم کلاس رُوم تھے۔ اکثر ملزم اُس کے کمرے میں آجاتا، جہاں وہ بیٹھ کر اکٹھے پڑھائی کرتے تھے۔ ایک روز رات 8 بجے ملزم اُس کے پاس بیٹھا تھا۔ اچانک اُن کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔

جس پر ملزم نے پہلے اُس کے بائیں گال پر زوردار مُکّا رسید کیا۔ جب خاتون اس زوردارگھونسے کی تاب نہ لاتے ہوئے زمین پر گر گئی تو ملزم نے اپنے پیروں سے اُس کی گردن اور پیٹ پر ٹھوکریں لگائیں اور پھر اُس کے چہرے کو بھی اپنے پیروں کے دباﺅ سے مسلتا رہا۔ جس سے خاتون کا چہرہ شدید زخمی ہو گیا۔ جب خاتون تکلیف سے کراہنے لگی تو نوجوان کو اپنی اس گھناﺅنی حرکت کا احساس ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی نوجوان خاتون کو ہسپتال لے گیا اور اُسے وعدہ کیا کہ وہ ہسپتال میں اُس کے علاج پر آنے والے 25 ہزار درہم کا خرچ اپنی جیب سے ادا کرے گا۔ خاتون نے اگلے دِن ملزم کے خلاف القصیص پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی۔ پولیس کی جانب سے کروائے گئے فارنزک ٹیسٹ کی رپورٹ سے بھی پتا چلا کہ خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاتون کی رپورٹ سے پتا لگا کہ اُس کے چہرے کی کئی ہڈیاں فریکچر کا شکار ہو چکی ہیں۔ جبکہ اُس کی بینائی کی قوت بھی متاثر ہوئی تھی۔ استغاثہ کی جانب سے تفتیش کے دوران ملزم نے خاتون پر تشدد کیے جانے کا اعتراف کر لیا تھا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 12 جُون 2019ءکو ہو گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments