دُبئی:” اکیلے کھانا کھاتے ڈر لگتا ہے“ بزرگ شہری نے پولیس کوگھر آنے کی دعوت دے ڈالی

ایک اماراتی بزرگ روز پولیس آپریشنز کی ہاٹ لائن پر کال کر کے اپنی نئی لِکھی نظمیں سُناتا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 مئی 2019 15:23

دُبئی:” اکیلے کھانا کھاتے ڈر لگتا ہے“ بزرگ شہری نے پولیس کوگھر آنے کی دعوت دے ڈالی
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 مئی 2019ء) دبئی پولیس کی جنرل ڈائریکٹوریٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے سربراہ کرنل ترکی بن فارس نے بتایا ہے کہ پولیس ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی فون کالز میں اکثر اوقات ایسی کالز ایسی ہوتی ہیں جن کا ہنگامی صورتحال سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ کرنل فارس نے بتایا کہ ہمیں ایک بزرگ شہری کی کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلے ہیں اور انہیں اکیلے کھانا کھاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

جس پر ہم نے انسانی ہمدردی کے پہلو کو مدنظر رکھ کر اپنا ایک پولیس اہلکار بزرگ شہری کے گھر بھیج دیا جس نے اُن کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تاکہ وہ مایوسی کے عالم میں کوئی انتہائی اقدام نہ اُٹھا لیں۔ اسی طرح کی ایک اور خبر اماراتی ریاست عجمان کے حوالے سے بھی سامنے آئی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عجمان میں مقیم ایک بزرگ اماراتی شہری ہر روز پولیس آپریشنز کی ہاٹ لائن 999پر کال کر کے پولیس اہلکاروں سے درخواست کرتا کہ وہ اُس کی نئی تخلیق شدہ نظم سُنیں۔

بوڑھا ہر روز اصرار کر کے اپنی پُوری نظم سُناتا جس سے اہلکاروں کا اچھا خاصا وقت ضائع ہوتا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اُس کی کال کے دوران بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جاتا رہا۔کچھ عرصہ بعد معمر شخص اپنے اس فعل سے باز آ گیا۔ عجمان پولیس کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ہشام عبداللہ ب±وشاب کا کہنا ہے ”میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایمرجنسی نمبر کا غلط استعمال نہ کریں۔

ہمیں ہر روز جنرل انکوائریز کے سلسلے میں بے شمار کالز موصول ہوتی ہیں۔ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ 999 کی سروس ا±ن لوگوں کے لیے ہے جو کسی ایمرجنسی کا شکار ہو گئے ہیں‘ یعنی کسی حادثے‘ دل کے دورے یا آتش زدگی کا کوئی واقعہ ہو۔لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت درپیش نہ ہونے کی صورت میں 999پر کال نہیں کرنی چاہیے۔ عجمان پولیس کے آپریشنز روم نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دوران 177,000 کالز ریسیو کیں‘ جو ماہانہ 69,000کی اوسط بنتی ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ ان میں سے صرف 16000 کالز ایمرجنسی سے متعلق تھیں۔ رمضان کے دوران اکثر لوگ کالز کر کے افطار کے وقت کے متعلق استفسار کرتے رہے۔ “ کرنل الشاب کا مزید کہنا تھا کہ نان ایمرجنسی واقعات کی رپورٹ کے لیے حکومت کی طرف سے علیحدہ لائن 901 قائم کی گئی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ 999کی ایمرجنسی لائن کو بلاوجہ استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں