متحدہ عرب امارات میں موسم گرما کے دوران اسکولوں کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا

سکولوں کے یہ نظام الاوقات جُون اور جُولائی کے لیے نافذ العمل ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 10 جون 2019 11:34

متحدہ عرب امارات میں موسم گرما کے دوران اسکولوں کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،10 جُون2019ء) متحدہ عرب امارات اس وقت شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ اس گرمی سے بچے بُوڑھے، جوان سب متاثر ہیں ۔ سب سے زیادہ مصیبت بچوں کے لیے ہوتی ہے جنہیں عین کڑی دھُوپ کے وقت گھروں کو واپسی کرنا ہوتی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد 9 جُون 2019ءسے اماراتی اسکولوں کے لیے موسم گرم میں نظام الاوقات کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا جس کے امارات بھر کے سرکاری سکولز اور وہ سکول جن میں وزارت تعلیم کا نصاب لاگو ہے، اُن میں جُون اور جولائی کے لیے اسکول کے اوقات درج ذیل ہوں گے:
O    کنڈر گارٹن: صبح 8 بجے سے 11:45 تک ، جب کہ ٹیچرز کی شفٹ 1 بجے ختم ہو گی۔
O    بوائز پرائمری سکول: پہلا سیشن 7:15 منٹ پر شروع ہو گا جب کہ آخری سیشن 12:37 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)


O    نئی ہدایات کے مطابق صبح کی اسمبلی نہیں ہو گی۔
O    سیشنز کے درمیان تین منٹ کا وقفہ ہو گا۔
O    تمام جماعتوں کے لیے ہر سیشن کا دورانیہ 40 منٹ کا ہو گا
O    انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری بوائز کے لیے پہلا سیشن سوا 7 بجے شروع ہوگا جبکہ 8 واں سیشن 1 بج کر 20 منٹ کر ختم ہو گا۔
O    پرائمری لیول کی گرلز کے لیے پہلا سیشن صبح 8شروع ہو گا اور 7 واں سیشن 1بج کر 22 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔
O    انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری کلاسز کی گرلز کے لیے پہلا سیشن صبح 8 بجے شروع ہو گا جبکہ آخری سیشن 2:05 پر ختم ہو گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں