’جب تک شادی کے لیے ہاں نہیں کرو گی، میں یہاں سے نہیں جاﺅں گا‘فوجی اڑ گیا

محبوبہ کے گھر زبردستی گھُسنے اور اُسے ہراساں کرنے والے فوجی جوان کو گرفتارکر لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 11 جون 2019 13:42

’جب تک شادی کے لیے ہاں نہیں کرو گی، میں یہاں سے نہیں جاﺅں گا‘فوجی اڑ گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،11جُون 2019ئ) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک غیر مُلکی اپنی محبوبہ کو شادی پر منانے کی خاطر زبردستی اُس کے گھر میں گھُس آیا اور اُسے ہراساں کرتا رہا۔ محبوبہ نے جب اپنے عاشق کو ٹلتا ہوا نہ دیکھا تو پولیس کو بُلا کر اُسے گرفتار کروا دیا۔ ملزم کے خلاف زبردستی محبوبہ کے گھر گھُسنے اور اُسے پریشان کرنے کے الزام میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور معاملہ عدالتی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک خلیجی ملک سے تعلق رکھنے والا شخص محبوبہ کے گھر میں زبردستی گھُس گیا۔ یہ24 سالہ نوجوان فوج میں ملازم ہے۔ نوجوان نے اپنی محبوبہ سے کہا کہ جب تک وہ اُس سے شادی کے لیے ہاں نہیں کرے گی، وہ اُس کے گھر سے باہر نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان کافی دیر تک بحث و تکرار ہوتی رہی۔ جب ڈھیٹ عاشق پر کوئی اثر نہ ہوا تو لڑکی نے پولیس کو بُلوا کر اُسے گرفتار کروا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کی جانب سے اُسے گرفتار کرنے کی کوشش پر دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پولیس نے ایک لبنانی باشندے کو اپنی ہم وطن محبوبہ کو بے دردی سے مار پیٹ کر کے جان سے مارنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم جو متحدہ عرب امارات کی ایک د±وسری ریاست میں مقیم تھا، وہ اپنی فرینڈ سے ملنے کے لیے د±بئی آیا۔

ملزم اپنی محبوبہ کے اپارٹمنٹ میں ٹھہرا ہوا تھا۔ وقوعہ کے روزا±س نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔اسی دوران ان کے درمیان کسی بات پر بحث چھڑی جو پھر تلخ کلامی کی صورت اختیار کر گئی۔ جس پر ملزم نے مشتعل ہو کر محبوبہ پر حملہ کر دیا۔ ا±سے اس قدر مار پیٹ کا نشانہ بنایا کہ سر کے اندر لگنے والی ایک چوٹ کے باعث اندرونی طور پر خون بہنا شروع ہو گیا جس کے باعث محبوبہ کی موت واقع ہو گئی۔ جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو ا±س کا کہنا تھا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا، ا±سے نہیں پتا کہ ا±س کی محبوبہ مار پیٹ کی وجہ سے مر گئی ہے۔ وہ ا±سے چھوڑ کر وہاں سے چلا آیا تھا اور پھر کوئی رابطہ نہیں کیا۔ استغاثہ کی جانب سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں