دُبئی: بھارتی شہری گفٹ شاپ میں بچی سے غلط حرکات کرنے پر گرفتار

بچی کی ماں کو شاپنگ میں مصروف دیکھ کر ملزم نے بچی سے نازیبا حرکات کیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 13 جون 2019 12:44

دُبئی: بھارتی شہری گفٹ شاپ میں بچی سے غلط حرکات کرنے پر گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13جُون 2019ء) دُبئی پولیس نے ایک بھارتی شہری کو ننھی بچی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ بھارتی ملزم نے 7 سال کی بچی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکات کیں۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہے۔ مراکشی خاتون نے بتایا کہ وقوعہ کے روزوہ اپنے بچوں کے ساتھ ایک گفٹ شاپ میں گئی۔

جب میں خریداری میں مصروف تھی تو میرا چھوٹا بچہ پلے ایریا میں چلا گیا۔ میری سات سالہ بچی بھی اُس کے پیچھے پیچھے چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئی تو انتہائی خوفزدہ اور پریشان دکھائی دے رہی تھی۔ جب میں نے اُس سے پُوچھا کہ کیا ہوا ہے تو اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔ تاہم تھوڑی دیر بعد ملزم اُن کے پاس آ کر کھڑا ہوا تو بچی نے بتایا کہ اس شخص نے اُسے دو بار نامناسب انداز سے چھُوا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے گھر جا کر ساری بات خاوند کو بتائی تو اُس نے نامعلوم ملزم کے خلاف البرشا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھارتی شہری کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا۔ مراکشی خاتون کے مطابق اس واقعے کے بعد کئی روز تک بچی بہت گھبرائی اور پریشان حالت میں رہی۔ جسے نارمل حالت میں لانے کے لیے ماہرِ نفسیات کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنی شرمناک حرکات کا اعتراف کر لیا تھا۔ تاہم عدالت میں اُس نے بچی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزام کو مسترد کر دیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 25 جُون 2019ءکو سُنایا جائے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں