دُبئی میں مقیم افغانی دُکاندار کم عمرلڑکے سے غلیظ جنسی حرکات پر گرفتار

لیڈیز گارمنٹس کا افغانی دُکاندار اماراتی لڑکے کو مردانہ لباس دکھانے کے بہانے دُکان میں لے گیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 19 جون 2019 14:07

دُبئی میں مقیم افغانی دُکاندار کم عمرلڑکے سے غلیظ جنسی حرکات پر گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 جُون 2019ء) دُبئی پولیس نے ایک افغانی دُکاندار کو جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 29 سالہ افغانی نوجوان کی ملاقات نائف سوق کے علاقے میں ایک 16 سالہ اماراتی لڑکے سے ہوا۔ اس دوران افغانی نے لڑکے سے کہا کہ اُس کی مردانہ عربی لباس کی دُکان ہے، اگر وہ خریداری کرنا چاہتا ہے تواس کے ساتھ آ جائے۔

اماراتی لڑکا اُس کی بات سُن کر ساتھ چلنے کو تیار ہو گیا۔ تاہم جونہی لڑکا اس کی دُکان میں داخل ہوا تو یہ دیکھ کر اُس کا ماتھا ٹھنکا کہ ساری کی ساری دُکان خواتین کے ملبوسات سے بھری ہوئی تھی اور اس میں مردانہ لباس کہیں بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔ اس وقت دُکان میں اور کوئی بھی نہیں تھا۔ اس دوران افغانی دُکاندار اچانک اُس سے بڑے ذاتی قسم کے سوال پوچھنے لگا اور ساتھ ساتھ اُس کے جسم پر ہاتھ بھی پھیرتا رہا۔

(جاری ہے)

لڑکااس سب سے گھبرا گیا۔ ا س نے خطرے کا احساس کرتے ہوئے وہاں سے بھاگنا چاہا مگر افغانی نے اُس کا راستہ روک لیا اور اُسے دُکان کی پچھلی جانب دھکیل کر اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ لڑکے کی بھرپور مزاحمت اور شور مچانے پر افغانی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا اور اپنی دُکان سے بھاگ کھڑا ہوا۔ لڑکے نے ساری بات اپنی والدہ کوبتائی جس پرنائف کے تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم گھبرا کر اپنی دُکان سے نکل کر کہیں بھاگ رہا تھا۔ اس مقدمے کا فیصلہ27 جُون 2019ءکو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں