دُبئی: بھارت سے تعلق رکھنے والا بینک مینجر دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار

ملزم نے جعلی دستخطوں کے ذریعے خاتون اکاﺅنٹ ہولڈر کے اکاﺅنٹ سے سوالاکھ درہم چُرا لیے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 19 جون 2019 17:06

دُبئی: بھارت سے تعلق رکھنے والا بینک مینجر دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 جُون 2019ء) دُبئی کے ایک بینک میں خاتون اکاﺅنٹ ہولڈر کے ساتھ بڑے فراڈکامعاملہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بینک مینجر نے ایک خاتون اکاﺅنٹ ہولڈر کے اکاﺅنٹ سے 1 لاکھ 20 ہزار درہم کی بھاری رقم نکال لی۔ ابھی وہ مزید دس لاکھ درہم کی رقم نکالنا چاہ رہا تھا تاہم بینک کے عملے کو یہ سارا معاملہ مشکوک لگا۔

تفتیش سے پتا چلا کہ بینک کابھارتی مینجر جو چند روز پہلے نوکری چھوڑ چکا تھا، اُس نے ایک خاتون اکاﺅنٹ ہولڈرجو گزشتہ کچھ عرصہ سے برطانیہ میں مقیم تھی، اُس کے جعلی دستخطوں سے پہلے 80ہزاردرہم کی رقم نکالی اور پھر بعد میں مزید 40ہزار درہم کی رقم نکلوا لی۔ بعد میں اس شخص نے نوکری چھوڑ دی اور بھارت واپس چلا گیا۔ جہاں اُس نے خاتون کے اکاﺅنٹ میں سے دس لاکھ درہم کی بھاری رقم نکلوانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس شخص نے خاتون کے ذاتی کوائف استعمال کر کے خود کواکاﺅنٹ ہولڈر ظاہر کر کے دس لاکھ درہم رقم کی بھارت میں موجود ایک اکاﺅنٹ میں منتقلی کی آن لائن درخواست دی۔ تاہم اس درخواست میں درج کچھ باتیں بینک کے عملے کو مشکوک لگیں۔جب تصدیق کے لیے برطانیہ میںمقیم خاتون سے رابطہ کیا گیا تواُس نے ایسی کوئی رقم کی درخواست سے لاعلمی ظاہر کردی۔ خاتون نے شک پڑنے پر اپنا اکاﺅنٹ چیک کیا توپتا چلا کہ اس میں سے پہلے ہی دوبار میں مجموعی طور پر ایک لاکھ بیس ہزار درہم کی رقم نکلوائی جا چکی ہے۔

تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ اس سارے معاملے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا بھارتی مینجرملوث ہے۔ سابقہ بھارتی بینک مینجر کی بھارت میں موجودگی کے باعث اُس کی مفروری کے دوران ہی مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں