ورلڈ کپ 2019ء، آئی سی سی کا دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان،

علیم ڈار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں بطور فورتھ ایمپائر فرائض انجام دیں گے

اتوار 7 جولائی 2019 21:30

ورلڈ کپ 2019ء، آئی سی سی کا دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان،
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، پاکستان علیم ڈار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں بطور فورتھ ایمپائر فرائض انجام دیں گے۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹیموں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔

آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کااعلان کر دیا، پہلا سیمی 9 جولائی کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اوررچرڈ کیٹل بورو فیلڈ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ ایمپائر اور نیجل فور تھ ایمپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

(جاری ہے)

11 جولائی کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی تھرڈ اور علیم ڈار فورتھ ایمپائر کے فرائض انجام دیں گے، سری لنکا کے راجن میچ ریفری ہوں گے۔

ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کیلئے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں