دُبئی: بھارتی صفائی ملازم نے تھانے والوں کو بھی نہ بخشا

کلینر نے تھانے کے اندر ہی خاتون پولیس اہلکار کے پرس سے ہزاروں درہم نکال لیے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 18 جولائی 2019 15:42

دُبئی: بھارتی صفائی ملازم نے تھانے والوں کو بھی نہ بخشا
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جولائی 2019ء ) دُبئی کے تھانے میں ایک انوکھی واردات پیش آئی ہے جہاں بھارت سے تعلق رکھنیے والے صفائی ملازم نے خاتون پولیس اہلکار کے پرس سے 1900 درہم چوری کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی پولیس اہلکار پورٹس پولیس اسٹیشن کے کسٹمر سروس کاؤنٹر پر ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔ ڈیوٹی کے دوران وہ اپنا پرس ڈیسک پر رکھ کر ہی کسی کام سے قریبی کمرے میں گئی۔

دو گھنٹے بعد وہ اپنے ڈیسک پر واپس آ گئی۔ تھوڑی دیر بعد اُس نے جب اپنا پرس چیک کیا تو اُس میں رکھے گئے 19 سو درہم موجود نہ تھے۔ خاتون نے اپنے ڈائریکٹر کو اس بارے میں مطلع کیا۔ جب تھانے میں موجود سیکیورٹی کیمروں کی چیکنگ کی گئی تو اُس میں دیکھا گیا کہ تھانے میں صفائی کرنے والا بھارتی ملازم خاتون اہلکار کے بیگ میں سے پیسے چوری کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جب صفائی والے کو بُلا کر رقم چوری کے بارے میں پُوچھا گیا تو پہلے تو اُس نے صاف انکار کر دیا۔ تاہم جب اُسے اُس کی خاتون کے پرس میں سے پیسے چوری کرنے کی ویڈیو دکھائی گئی تو اُس پاس اپنے جُرم کو ماننے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا۔ 26 سالہ بھارتی کلینر نے بتایا کہ وہ کمرے میں صفائی کرنے کی غرض سے آیا تو اُسے پرس کھُلا پڑا نظر آیا جس میں نوٹوں کی ایک گڈّی بھی نظر آ رہی تھی۔ یہ رقم دیکھ کر اُس کی نیت خراب ہو گئی تھی۔ پولیس نے صفائی والے کو گرفتار کر کے اُس کے کمرے سے 1870 درہم کی چُرائی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔ عدالت میں ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کو 30 جُولائی 2019ء کو اگلی سماعت پر ممکنہ طور پر سزا سُنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں