متحدہ عرب امارات میں فیملی ویزہ حاصل کرنے کے لیے کیا شرائط ہوں گی؟
کم از کم آمدنی چار ہزار اور تنخواہ دار فرد کے لیے تین ہزار درہم ہونا لازمی ہے
محمد عرفان ہفتہ 20 جولائی 2019 15:51
۔ اگر امارات میں مقیم کوئی مرد یا خاتون اپنے بیوی بچوں یا جیون ساتھی کو فیملی ویزے پر بُلانا چاہتے ہیں تو ایسی صورت میں تنخواہ دار طبقے کے لیے کم از کم ماہانہ آمدن تین ہزار درہم ہو اور رہائش کی سہولت ادارے یا کفیل کے ذمے ہونی چاہیے جبکہ اپنا کاروبار کرنے والوں کے لیے ماہانہ آمدنی چار ہزار درہم ہونا لازمی ہے۔
(جاری ہے)
۔ کوئی بھی مرد یا خاتون اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کو اپنے پاس ٹھہرانے کے لیے فیملی ویزے پر بُلا سکتے ہیں البتہ 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔
۔ فیملی ویزے کے تحت غیر شادی شُدہ لڑکیوں کا ویزہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
۔ ’امارات میں مقیم مرد یا عورت کو فیملی ویزہ حاصل کرنے کے لیے نکاح نامہ جمع کروانا ہوگااس کے علاوہ بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوں گے جو کہ تصدیق شدہ ہوں، اس کے ساتھ عربی زبان میں ترجمہ بھی منسلک کرنا ہوگا۔
۔ سرکاری اداروں میں کام کرنے والوں کو ماہانہ تنخواہ کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا یا پھر ملازمت کے معاہدے کی کاپی پیش کرنی پڑے گی۔ جبکہ نجی اداروں کے ملازمین کو آخری تین ماہ کی بینک سٹیٹمینٹ پیش کرنا ہوگی۔‘
۔ بیوہ اور مطلقہ خواتین بھی اپنی اولاد کے لیے ویزہ حاصل کر سکتی ہیں تاہم اسکے لیے وہ بنیادی دستاویزات کے ساتھ طلاق نامہ یا شوہر کا وفات نامہ بھی پیش کریں۔ طلاق نامہ یا وفات نامے کی فوٹو کاپی اصل کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔ یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ بچوں کی پرورش انہی کی ذمہ داری ہے۔
دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
دبئی میں پرائیویٹ سکولز کو فیس میں اضافے کی اجازت دیدی گئی
دبئی میں غیرملکی خاتون کا قبولِ اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال
یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
امارات میں شدید بارشیں، دبئی کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں
امارات میں ملازمین کو عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان
اشیائے خوردونوش کی پاکستان سے یو اے ای برآمدات میں 40 فیصد اضافہ
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری
-
رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر مسجد الحرام میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا، تا حد نگاہ نمازی ہی نمازی نظر آئے
-
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری