دُبئی میٹرو اسٹیشن پر خاتون سے غلط حرکات کرنے والے کو قید ہو گئی

نائیجیریائی باشندے نے فلپائنی خاتون کو بنی یاس میٹرو اسٹیشن کی سیڑھیوں پر ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 3 اگست 2019 15:56

دُبئی میٹرو اسٹیشن پر خاتون سے غلط حرکات کرنے والے کو قید ہو گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3اگست 2019ء ) مقامی عدالت نے ایک غیر مُلکی شخص کو فلپائنی خاتون سے شرمناک جنسی حرکات کے مقدمے میں قصور وار ٹھہراتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سُنا دی اور ساتھ میں اُسے قید کی مُدت پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم بھی سُنایا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے وزٹ ویزہ پر دُبئی آئے نائیجیریائی باشندے پر الزام عائد کیا گیا کہ اُس نے بنی یاس کے میٹرو اسٹیشن پر 23 سالہ فلپائنی لڑکی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا تھا۔

جس کی ایف آئی آر نائف پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی گئی تھی۔ تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے فلپائنی لڑکی کو جان بُوجھ کر نہیں چھُوا تھا، اُس کا ہاتھ اچانک اُس کے جسم سے جا لگا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ وہ سیلزگرل کے طور پر کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وقوعے کی رات وہ اپنے کام سے فارغ ہو کر گیارہ بجے بنی یاس میٹرو اسٹیشن پر پہنچ گئی میں نے بیسمنٹ سے گراؤنڈ فلور جانے کے لیے برقی زینے کا استعمال کیا۔

ملزم بھی اس برقی زینے پر اُس سے دو فٹ دُوری پر کھڑا تھا۔ جہاں اُس نے مجھے اکیلا دیکھ کر میرے جسم کے مخصوص حصّوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ میں اس اچانک جنسی حملے پر بوکھلا اُٹھی اور غصے سے اُس کی طرف دیکھا تو اس نے اپنے ہاتھ پیچھے ہٹا لیے۔ اور وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی مگر میں نے اُس کا پیچھا کیا اوروہیں قریب ایک ہوٹل تک پہنچ گئی جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا۔

مجھے اپنے پیچھے آتا دیکھ کر وہ پریشان ہو گیا۔ اور پوچھنے لگا کہ کیا ہوا ہے ، تم میرا پیچھا کیوں کر رہی ہے۔ میں نے اُسے کہا کہ میں ابھی پولیس کو فون کر کے بُلاتی ہوں، وہی تم سے نمٹے گی۔ میری یہ بات سُن کر ملزم فرار ہو گیا۔ بعد میں پولیس نے ہوٹل کی انتظامیہ سے ملزم کا پتا چلا کر اُسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو فیصلے کے خلاف پندرہ روز کے اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں