بھارتی سیلزمین کو بچی سے شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا گیا

ملزم نے ملازمہ کے ساتھ آئی 5 سالہ بچی کے گال کو زبردستی چُوما تھااور تصویریں بھی بنائیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 8 اگست 2019 10:52

بھارتی سیلزمین کو بچی سے شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا گیا
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اگست9 201ء) دُبئی پولیس نے ایک سُپر مارکیٹ کے سیلز مین کو پانچ سالہ بچی سے غلط حرکات کرنے اور اس کی تصویریں بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے 38 سالہ بھارتی شہری پر الزام عائد کیا گیا کہ اُس نے بچی کے گال کو چُوما اور اس دوران اس کی تصویریں بھی بنائیں۔ اس وقت بچی اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ کچھ خریداری کے سلسلے میں ایک سُپر مارکیٹ میں آئی تھی۔

تاہم ملزم نے اس الزام کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔اس کا کہنا تھا کہ وہ بچی کو اپنی اولاد کی طرح سمجھ کر پیار کرتا تھا۔ ملزم نے موبائل میں موجود بچی کی تصویریں بھی دکھائیں۔ اس واقعے کی رپورٹ الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی گھریلو ملازمہ کے ساتھ سپر مارکیٹ گئی تو ملازم نے اس کے گال کو زبردستی چُوما۔

(جاری ہے)

ملازمہ نے بتایا کہ یہ سیلزمین اس سے قبل بھی بچی کے گال چُومتا تھا جب بھی وہ شاپنگ کے لیے ملازمہ کے ساتھ جاتی تھی۔ بچی کو سیلزمین کی جانب سے عجیب و غریب انداز سے چُومنا بہت بُرا لگتا تھا۔ بچی نے یہ بات وقوعہ کے روز والد کو بھی بتائی کہ ملزم اُسے بڑے عجیب انداز سے چُومتا ہے۔ وہ آئندہ اس کے پاس نہیں جائے گی۔ ملازمہ نے بتایا کہ وہ جب بھی بچی کو ملزم کی دُکان پر لے کر جاتی تو وہ اسے ٹیبل پر بٹھا کر اس کا گال چومتا اور پھر اس کی تصویریں بنانے لگتا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 24 ستمبر کو سُنایا جائے گا جس میں ملزم کو سزا ملنے کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں