اماراتی حکام نے دبئی کے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا

متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نے اپنی عوام کو لالی پاپ دیتے ہوئے تمام معاملے کو تکنیکی خرابی سے جوڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 اگست 2019 23:19

اماراتی حکام نے دبئی کے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2019ء) اماراتی حکام نے دبئی کے برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں کرنے سے انکار کردیا، متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر نے اپنی عوام کو لالی پاپ دیتے ہوئے تمام معاملے کو تکنیکی خرابی سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں اب اماراتی حکومت کے ایک فیصلے نے بھی بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں کے دوران دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر عمارت پر بھارتی پرچم آویزاں کر دیا جاتا تھا۔ تاہم اس مرتبہ اماراتی حکام نے 15 اگست کے روز برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں رکنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس شرمندگی پر بھی متحدہ عرب امارات میں تعینات بھارتی سفیر کی جانب سے کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

برج خلیفہ پر بھارتی پرچم آویزاں نہ کیے جانے کے معاملے پر بھارتی سفیر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مشنز کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس صورتحال کے پیش نظر اماراتی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔                                                                  

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں