قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان کے نکاح کی رسم انجام پا گئی

نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں ہوا، تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی

muhammad ali محمد علی منگل 20 اگست 2019 21:53

قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان کے نکاح کی رسم انجام پا گئی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست2019ء) قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان کے نکاح کی رسم انجام پا گئی، نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں ہوا، تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کر لیا ہے۔

حسن علی اور سامعہ خان کے نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا گیا۔

نکاح کی تقریب میں حسن علی اور سامعہ خان کے قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ نکاح کی خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

اس سے قبل حسن علی نے گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والی اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کی تھی۔

(جاری ہے)

حسن علی نے نکاح سے قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ نکاح کے بعد بتایا گیا ہے کہ رخصتی نکاح کے تین ماہ بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا تھا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیا تھا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں