پاکستانی خاتون سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو ہم وطن سیکیورٹی گارڈز کو سزا ہو گئی

شراب کے نشے میں مست سیکیورٹی گارڈز نے انہیں گرفتار کرنے آئے پولیس اہلکاروں کی بھی مار پیٹ کی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 21 اگست 2019 13:49

پاکستانی خاتون سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو ہم وطن سیکیورٹی گارڈز کو سزا ہو گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 اگست 2019ء) دُبئی کی ایک عدالت نے دو پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کو ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے ، بغیر لائسنس شراب پینے اور دو پولیس اہلکاروں کی مار پیٹ کے جُرم میں 6 ، 6ماہ قید اور ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا سُنا دی ہے ۔ یہ واقعہ الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں واقع ایک رہائشی بلڈنگ میں پیش آیا۔سزا پانے والے دونوں مجرموں کی عمریں 25 سال اور 28 سال بتائی جا رہیں۔

عدالت میں استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ واقعہ 24 مارچ 2019ء کو پیش آیا جب ایک پاکستانی خاتون نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ اُسے اُس کے ایک ہم وطن نوجوان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی تو اس دوران ملزم کا دْوسرا ساتھی وہاں آ گیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور اپنے ساتھی کو چھْڑانے کی کوشش کی اور متاثرہ خاتون کو پولیس کو بْلانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے اس ساتھی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا۔دونوں ملزمان کا میڈیکل کرانے پر پتا چلا کہ انہوں نے شراب پی رکھی تھی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتی ہے جبکہ دونوں ملزمان بھی سیکیورٹی گارڈز ہیں۔انہوں نے ایک وِلا میں مشترکہ رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ وقوعے کے روز جب میں واش رْوم جا رہی تھی تو ایک ملزم میرے پیچھے آ گیا اور مجھ سے جنسی عمل کی خواہش کا اظہار کیا اور مجھ سے اچانک لپٹ گیا۔

جب میں نے اْسے پیچھے کو دھکیلا تو اْس نے میرے منہ پر مْکّا دے مارا۔ اس وقت ملزم نے شراب پی رکھا تھا۔ میں اپنی عزت بچانے کی خاطر گھر سے باہر آئی اور پولیس کو اطلاع دی۔جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران ملزم کا ساتھی نوجوان بھی وہاں آن پہنچا۔ جس نے ملزم کو گرفتار کرانے پر مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور گالیاں بھی بکیں۔ جس پر پولیس اہلکار اہلکار جو پہلے ملزم کو لے کر جا رہے تھے، وہیں رک گئے۔ دْوسرے ملزم نے پولیس افسر کو پیچھے دھکیلا جس سے وہ دیوار سے جا ٹکرایا۔عدالت نے ٹھوس شواہد کی بناء پر دونوں پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کو سزا سُنا دی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں