دُبئی کے اسکول کسی سٹوڈنٹ کا نام فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہیں کاٹ سکتے

وزارت تعلیم کے مطابق کسی اسٹوڈنٹ کو فیس نہ ادا کرنے پر امتحان میں شرکت سے بھی نہیں روکا جا سکتا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 22 اگست 2019 12:28

دُبئی کے اسکول کسی سٹوڈنٹ کا نام فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہیں کاٹ سکتے
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 اگست 2019ء) دبئی کی وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی سکول کی انتظامیہ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی طالب کا نام اس بناء پر کاٹ دیں کہ اُس کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اسی طرح سکول والے کسی اسٹوڈنٹ کو فیس کی عدم ادائیگی کی بناء پر امتحان میں شرکت سے نہیں روکا جا سکتا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ اگر کسی طالب علم کے والدین کی جانب سے سکول کی فیسیں ادا نہیں کی گئیں تو پھر اس معاملے پروالدین اور اسکول انتظامیہ کو مِل بیٹھ کر واجبات کی وصولی کا طریقہ کار طے کرنا چاہیے تاکہ کسی سٹوڈنٹ کی پڑھائی کسی صورت بھی متاثر نہ ہو۔

اگر کسی اسکول کی انتظامیہ کسی اسٹوڈنٹ کو فائنل ایگزامز میں شمولیت سے اس بناء پر روکتی ہے کہ اس کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو پھر اسکول انتظامیہ کے خلاف وزارت تعلیم حرکت میں آئے گی۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے ایک اعلیٰ عہدے دار عمل بیلحسا نے کہا کہ یقینی طور پر سکول والوں کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ بچوں کو دی جانے والی تعلیم کے بدلے میں فیسیں وصول کریں۔

تاہم ضوابط کے مطابق فیسوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر کسی بچے کو اس کا تعلیمی سال مکمل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا اور نہ ہی اُسے امتحانات میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے۔ البتہ سکول انتظامیہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس معاملے پر کسی سٹوڈنٹ کے فائنل ایگزامز کا نتیجہ روک لے اور بقایا جات کی ادائیگی کے بعد بچے کا رزلٹ جاری کر دے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں