دبئی کے مشہور و معروف علاقے دبئی لینڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

علاقے میں واقع زیر تعمیر عمارت میں لگنے والی آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے، ہنگامی امدادی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 اگست 2019 21:54

دبئی کے مشہور و معروف علاقے دبئی لینڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اگست 2019ء) دبئی کے مشہور و معروف علاقے دبئی لینڈ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے اور دور دراز کے علاقوں سے بھی دکھنے لگے، ہنگامی امدادی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دبئی کے مشہور و معروف علاقے دبئی لینڈ میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ یہ زیر تعمیر عمارت دبئی میراکل گارڈن کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں لگنے والی آگ اس قدر شدید ہے کہ اس کے شعلے آسمان کو چھو رہے ہیں۔ جبکہ آگ کے شعلے دور دراز علاقوں سے بھی دکھ رہے ہیں۔ دبئی کا موسم بھی اس وقت کچھ خوشگوار ہے اور بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ تاہم بارش سے قبل چلنے والی ہواوں کے باعث عمارت میں لگنے والی آگ مزید بھڑک گئی۔ اس تمام صورتحال میں ہنگامی طور پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں