دُبئی میں مقیم بھارتی نے تلخ کلامی پر بیوی کو چاقو گھونپ کر مار ڈالا

یہ واقعہ القوز کی ایک کار پارکنگ میں پیش آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:10

دُبئی میں مقیم بھارتی نے تلخ کلامی پر بیوی کو چاقو گھونپ کر مار ڈالا
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14ستمبر 2019ء) دُبئی میں روزگار کی غرض سے مقیم ایک بھارتی شہری نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی کو چاقو گھونپ کر مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق خاوند اور بیوی دونوں کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے۔ جن کی شادی کو 17 سال ہوئے تھے اور ان کی دو بچیاں بھی ہیں۔ مرنے والی 39 سالہ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن کو اس کا بہنوئی ہمیشہ بدزبانی کا نشانہ بناتا رہتا تھا اور کئی بار اس کی مار پیٹ بھی کی۔

گزشتہ سال بھی اس کی بہن نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں مار پیٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد اس کے خاوند کو کونسلنگ بھی کروائی گئی مگر اس کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔ ڈیڑھ سال پہلے دونوں میاں بیوی دُبئی منتقل ہو گئے تھے۔ دونوں نے بھاری قرضہ لے رکھا تھا، جس کے باعث وہ بہت پریشان رہتے تھے۔

(جاری ہے)

اس کی بہن وِدیا ایک پرائیویٹ فرم کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھی۔

چونکہ بہنوئی کی جانب سے ان کی بہن کی مار پیٹ کی جاتی تھی، اسی وجہ سے انہوں نے ان کی دونوں بچیوں کو بھی اپنے پاس بھارت میں ہی رکھا تھا۔ ہمیں نہیں علم تھا کہ بات مار پیٹ اور بدکلامی سے بڑھ کر قتل تک جا پہنچے گی۔ دو دِن بعد مقتولہ وِدیا نے مشہور تہوار منانے کی خاطر بھارت آنا تھا، مگر اس کا یہ ارمان دل میں ہی رہ گیا۔ وِدیا کے بزرگ والدین اس المناک سانحے کی خبر سُن کر شدید صدمے کا شکار ہیں۔ وِدیا کی ساتھی ملازمہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت ملنسار اور خوش مزاج خاتون تھی، ابھی تک اس کی موت کا یقین نہیں آ رہا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں