متحدہ عرب امارات کے پانچ بہترین اور پانچ بدترین سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی

فجیرہ کی فیڈرل اتھارٹی فار نیشنل آئیڈنٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ کو بہترین محکمہ جبکہ الخان کے امارات پوسٹ کو بدترین محکمہ قرار دے دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 ستمبر 2019 14:03

متحدہ عرب امارات کے پانچ بہترین اور پانچ بدترین سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16ستمبر 2019ء ) متحدہ عرب امارات کے پانچ بہترین اور پانچ بدترین سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ اس فہرست کے مطابق فجیرہ کی فیڈرل اتھارٹی فار نیشنل آئیڈنٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ کو بہترین محکمہ جبکہ الخان کے امارات پوسٹ کو بدترین محکمہ قرار دے دیا گیا ۔ پانچ بہترین اور پانچ بدترین سرکاری محکموں کی یہ فہرست سالانہ کاکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جاری کی گئی ہے۔

اماراتی اخبار الیوم کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ کارکردگی بہترین رہی، میں فجیرہ کا ادارہ برائے شناختی کارڈ واقامہ پہلے نمبر پر براجمان ہے، دُوسرے نمبر پر عجمان کی وزارت تربیت وتعلیم، تیسرے پر بھی عجمان کا ٹریفک اور لائسنس کا محکمہ، چوتھے نمبر پر شارجہ کے واسط علاقہ میں پولیس آفس اور پانچویں نمبر پر راس الخیمہ میں شیخ زاید پروگرام برائے ہاؤسنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بدترین کارکردگی والے اداروں میں الخان کے محکمہ پوسٹ کے علاوہ، دبئی کے الحیصنہ علاقہ میں شناختی کارڈ و اقامہ کا ادارہ، شارجہ میں انشورنس اور الاؤنس کا ادارہ، بنی یاس میں انشورنس کا ادارہ اور فجیرہ میں توطین کا ادارہ شامل ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کے اہلکاروں کو دو ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ بدترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کے سربراہوں کو معطل کر دیا ہے اور ان کی جگہ خدمت کا جذبہ اور اہلیت رکھنے والے سرکاری ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں