دُبئی میں Gitexنمائش 2019ء کا آغاز ہو گیا

اس بار نمائش میں 100 ممالک کی 4500 سے زائد انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 7 اکتوبر 2019 12:32

دُبئی میں Gitexنمائش 2019ء کا آغاز ہو گیا
دُبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 اکتوبر2019ء ) دُبئی کی بین الاقوامی شہرت کی حامل Gitex نمائش 2019 ء کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ شاندار نمائش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی جس میں 100 ممالک سے تعلق رکھنے والی 4500 انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ الامارات الیوم کے مطابق دُبئی میں منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستان کی بھی سینکڑوں کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ برازیل، اٹلی، یونان، قازقستان، کینیا، مراکش، الجزائر اور کولمبیا کی آئی ٹی کمپنیاں پہلی بار حصہ لے رہی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس بار 75 ممالک کی 750 کمپنیاں پہلی بار اس بین الاقوامی نمائش میں شریک ہیں۔ جن میں ایک الیکٹرانک اسپورٹس کمپنی بھی شامل ہے جس نے کچھ ہٹ کے ایجادات کی ہیں۔ اس نمائش کے لیے 1.4 ملین مربع فٹ کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق اس ایک ہفتہ جاری رہنے والی نمائش کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔کیونکہ یہاں پر پیش کی جانے والی اشیاء میں سے بہت سی ایسی ٹیکنالوجی کی حامل ہیں، جو ان کے لیے بلکہ نئی اور حیران کُن ہو گی۔ انتظامیہ کے مطابق اس نمائش میں متحدہ عرب امارات میں مستقبل قریب میں ہائپر لوپ نصب کرنے والی کمپنی بھی نمائش کا حصہ ہے۔ اس نمائش کے دوران مختلف کانفرنسز کا انعقاد بھی ہو گا جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اپنے اچھوتے آئیڈیاز سے متعارف کرائیں گے اور نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قدم رکھنے کے لیے بھی بھرپور ترغیب دیں گے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں