دُبئی واٹر پارک میں کم سن لڑکے سے غلط حرکات کرنے والا نوجوان گرفتار

اس مقدمے میں متاثرہ لڑکا اور ملزم دونوں اماراتی باشندے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ اکتوبر 12:42

دُبئی واٹر پارک میں کم سن لڑکے سے غلط حرکات کرنے والا نوجوان گرفتار
دُبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 اکتوبر2019ء ) دُبئی پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے والے 23 سالہ اماراتی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دُبئی واٹر پارک میں پیش آیا۔ جس کی رپورٹ بُر دُبئی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ متاثرہ اماراتی لڑکے نے بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ واٹر پارک میں آیا تھا۔

جب میں اپنے دو کزنز کے ساتھ تفریح میں مصروف تھا۔جب ایک نوجوان ہمارے پیچھے پیچھے چلا آیا۔ پانی کے تالاب میں اس شخص نے میرے جسم کے پچھلی جانب کئی سیکنڈز تک ہاتھ لگایا جب میں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو یہ نوجوان یہ ظاہر کرنے لگا کہ وہ پانی میں اپنا منہ دھو رہا ہے۔ میں وہاں سے ہٹ گیا اور دُور چلا گیا۔ تاہم تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا کہ وہ وہاں موجود دیگر بچوں کے ساتھ اسی طرح کی حرکات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا کہ وہ میرے ایک 10 سالہ چھوٹے کزن کے بھی بہت قریب جا کر اس سے مشکوک حرکتیں کرنے کی کوشش میں ہے۔ جس پر میں نے اپنے دُوسرے کزنز کو اس کے بارے میں بتایا۔ ہم نے اسی وقت والدہ اور خالہ کو بُلا لیا۔ اس دوران اس بے شرم شخص نے ڈھیٹ ہونے کی بجائے ہمارا پیچھا کرنا جاری رکھا۔ ہمارے اشارہ کرنے پر میری والدہ نے اس اماراتی سے جا کر پوچھ گچھ کی تو وہ پریشان ہو کر وہاں سے جانے لگا۔

مگر وہاں موجود دیگر لوگوں نے اسے موقع سے فرار نہ ہونے دیا۔ اتنی دیر میں پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ جس نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے 14 سالہ لڑکے کو ہاتھ سے چھُوا تھا، مگر یہ سب اچانک ہوا تھا، جان بُوجھ کر ایسا نہیں کیا گیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 22 اکتوبر 2019ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments