متحدہ عرب امارات میں مقیم یورپی شخص کا حیرت انگیز کارنامہ

لیری ویلز ولیمز نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن کی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیران کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 11 اکتوبر 2019 12:46

متحدہ عرب امارات میں مقیم یورپی شخص کا حیرت انگیز کارنامہ
دُبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2019ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک انگریز نے ایسا حیرت بھرا کارنامہ انجام دیا ہے جسے دیکھ کر سب حیران پریشان ہو گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دُبئی میں موجود بے پناہ جسمانی طاقت کے حامل لیری ویلز ولیمز نے طالب علموں سے بھری ہوئی 9 ٹن انتہائی وزنی اسکول بس کھینچ کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

لیری کی طاقت کا یہ مظاہرہ دیکھنے کا اہتمام دُبئی کے ایک اسکول کے باہر ایونٹ کی صورت میں کیا گیا۔ جس میں اسکول اسٹاف، طالب علم اور میڈیا کے لو گ بھی بڑی گنتی میں موجود تھے۔لیری نے سب کے دیکھتے ہی دیکھتے ایک رسے کی مدد سے بس کو کافی دُور تک کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دے دیا۔ اس موقع ِپر خلیج ٹائمز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے لیری نے کہا کہ میں جب 13 سال کا تھا تو میری رہنمائی کے لیے والدین، دوست اور بھائی بہن کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بڑی کم عمر میں ہی میں نے سُپرمین ، بیٹ مین اور دیگر سُپر ہیروز کو اپنا آئیڈیل بنا لیا تھا۔ میں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی معلومات شیئر کی ہیں جو طالب علموں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ لیری ولیمز کے اس کارنامے پر گریڈ تھری کے طالب علم سلیم کھلینی کا کہنا تھا کہ ’میں اس چلتی بس میں موجود تھا شروع میں تو مجھے بہت گھبراہٹ ہورہی تھی لیکن جب بس چلنا شروع ہوئی تو مجھے اچھا لگنے لگا یہ میرے لیے بہت ہی شاندار لمحہ تھا۔“ رپورٹ کے مطابق لیری ولیمز کی جانب سے رواں ماہ کے دوران اسی طرح کے مزیدتین سے پانچ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم یورپی شخص کا حیرت انگیز کارنامہ

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں