دُبئی: اماراتی بزنس مین کاروباری میٹنگ کے بہانے خاتون سے شرمناک حرکات پر گرفتار

30 سالہ ملزم نے غیر مُلکی سیلز ایگزیکٹو خاتون کو بہانے سے کار پارکنگ بُلا کر اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:16

دُبئی: اماراتی بزنس مین کاروباری میٹنگ کے بہانے خاتون سے شرمناک حرکات پر گرفتار
دُبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2019ء) دُبئی پولیس نے ایک اماراتی بزنس مین کو ایک غیر مُلکی خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ 31 سالہ اُردنی خاتون نے بتایا کہ وہ ایک کمپنی میں سیلز ایگزیکٹو کے طور پر کام کرتی ہے۔ اُس کی 30 سالہ اماراتی بزنس مین سے کاروباری سلسلے میں دو تین بار ملاقات ہوئی۔ وقوعہ کے روز ملزم نے اُس سے فون کر کے کہا کہ وہ کسی اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہے وہ اُسے ایک شاپنگ سنٹر کی پارکنگ میں آ کر مِل لے۔

خاتون نے بتایا کہ جب میں وہاں گئی تو وہ اپنی گاڑی میں موجود تھا۔ اُس نے مجھے گاڑی میں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جونہی میں گاڑی کی سیٹ پر بیٹھی تو ملزم نے گاڑی چلا دی۔ میں نے اُس سے پُوچھا کہ یہیں گاڑی کھڑی کر کے بھی بات ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ملزم گاڑی چلاتا رہا اور راستے میں اُس نے مجھ سے کہا کہ اُس کے بڑے بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں وہ مجھے بہت سے لوگوں سے کمپنی کے لیے بزنس دلوا سکتا ہے۔

تھوڑی دُور جا کر اُس نے ایک ویران جگہ پر گاڑی روک دی اور مجھے کہنے لگا کہ مجھ سے شادی کر لو۔ ابھی میں اُس کی بات پر حیران بھی نہ ہونے پائی تھی کہ اچانک اُس نے مجھ سے غلط حرکات کرنا شروع کر دیں۔ میرے مزاحمت کرنے پر اُس نے مجھے تھپڑ مارے اور میرے سر کے بال کھینچتا رہا۔ اس مزاحمت کے باعث مجھے کئی خراشیں آئیں۔یہاں تک کہ میری آنکھ پر بھی چوٹ آئی۔

ملزم اس دوران یہی کہتا رہا کہ وہ نہیں مان سکتا کہ میرے اور کئی لوگوں سے جنسی تعلقات نہیں ہوں گے۔ میری جانب سے ہار نہ ماننے پر اُس نے ڈیش بورڈ سے چاقو نکال لیا ۔ مزاحمت پر یہ چاقو میرے پاؤں پر لگ گیااور میں نے چیخ و پُکار شروع کر دی تو ملزم گھبرا کر مجھ سے معافیاں مانگنے پر اُتر آیا اور پھر میرے ہاتھ اور سر کو بوسے دینے لگا۔ اچانک اُس نے مجھ سے میرا موبائل لیا اور اس میں ہم دونوں کی واٹس ایپ گفتگو اور کالز کا سارا ریکارڈ ڈیلیٹ کر دیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزم کو 29 اکتوبر 2019ء کو ہونے والی اگلی سماعت کے موقع پر سزا سُنائے جانے کا بھاری امکان ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں