دُبئی میں مقیم 10 سالہ بچی الیکٹرانک باتھ ٹب میں نہانے کے دوران جاں بحق

پولیس کے مطابق بچی کے باتھ ٹب کے فلٹر میں پھنس جانے سے اُس کی موت واقع ہوئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:22

دُبئی میں مقیم 10 سالہ بچی الیکٹرانک باتھ ٹب میں نہانے کے دوران جاں بحق
دُبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر2019ء) دُبئی میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ننھی بچی حادثے کا شکار ہوکر دُنیا سے رخصت ہو گئی۔ دُبئی پولیس کی جانب سے بچی ایک فٹ گہرے فیملی ٹب میں نہا رہی تھی جس میں ایک تکنیکی خرابی کے باعث بچی کے ساتھ یہ جان لیوا واقعہ پیش آیا۔ 10 سالہ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی نے ہاٹ ٹب میں نہانے کے لیے میرے پاس آئی تو میں نے اُسے نہانے کی اجازت دے دی۔

جس کے بعد بچی ایک میٹر گہرے باتھ ٹب میں نہانے لگی۔ تاہم تھوڑی دیر بعد میں نے باہر رکھے ٹب کی جانب نظر دوڑائی تو مجھے وہاں پر بچی کھیلتی کُودتی نظر نہ آئی۔ میں فوراً پریشان ہو کر ٹب کے پاس گیا تو دیکھا کہ وہاں میری ننھی بچی ٹب کے پیندے میں بے حِس و حرکت پڑی تھی۔ میں نے فوری طور پر بچی کو باہر نکالنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ اُس کے بال باتھ ٹب میں بنے فلٹر میں پھنس گئے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم میں نے اُس کے بال کھینچ کر اُسے وہاں سے نکالا اورپولیس کو اطلاع کر دی۔امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی مگر بچی کا معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ اُس کا انتقال ہو چکا ہے۔ دُبئی پولیس کے فارنزک اینڈ کریمنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل احمد حُمید ال مری نے بتایا کہ اس باتھ ٹب میں موجود تکنیکی خرابی بچی کی موت کا سبب بن گئی۔ باتھ ٹب میں بنے ڈرین فلٹر کی نالی میں بچی کے بال پھنس گئے ۔کرنل المری نے والدین کو تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کوسوئمنگ پولز، باتھ ٹب اور ساحلی مقامات پر نہاتے وقت ہر وقت اُن کے پاس موجود رہیں۔ چند لمحوں کی غفلت بھی کسی المناک حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ واقعہ بُر دُبئی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں