دُبئی : بھارتی باشندے نے قرض واپس نہ کرنے والے کو اُس کی بیوی کے ساتھ سونے کی دھمکی دے ڈالی

دُبئی پولیس نے واٹس ایپ پر یہ شرمناک پیغام بھیجنے والے بھارتی بزنس مین کو گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 22 اکتوبر 2019 12:57

دُبئی : بھارتی باشندے نے قرض واپس نہ کرنے والے کو اُس کی بیوی کے ساتھ سونے کی دھمکی دے ڈالی
دُبئی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر2019ء) دُبئی پولیس نے ایک بھارتی بزنس مین کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ایک شخص کو قرض کی رقم واپس نہ کرنے کی صورت میں یہ دھمکی تھی کہ وہ اُس کی بیوی کے ساتھ سوئے گا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ بھارتی ملزم نے اپنے ایک ہم وطن کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم کی رقم بطور قرض دی تھی۔ تاہم اُس کا ہم وطن یہ رقم وعدے کی مقررہ تاریخ پر واپس نہ کر سکا۔

بھارتی ملزم بزنس مین نے اُس سے بعد میں بھی کئی بار رقم کا تقاضا کیا مگراُس نے مزید وقت مانگ لیا۔ جس پر ایک روز بھارتی ملزم نے اپنے ہم وطن کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا جس میں یہ شرمناک دھمکی دی گئی تھی کہ اگر اُس نے قرض لی گئی بھاری رقم واپس نہ کی تو وہ اُس کے گھر میں زبردستی گھُس جائے گا اور اُس کی بیوی کو بیڈ پر لے جا کراُس کے ساتھ سوئے گا اور اُسے زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالے گا۔

(جاری ہے)

یہ شرمناک دھمکی آمیز پیغام سُن کر مقروض بھارتی شخص حیران اور خوف زدہ ہو گیااور فوری طور پر البرشا کے پولیس اسٹیشن جا کر ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر ا دی۔ متاثرہ شخص نے عدالت کو بتایا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ رقم کی واپسی میں تاخیر پر یہ شخص اُس سے ایسی غلیظ زبان استعمال ہو گا۔ بھارتی ملزم نے پولیس کے رُوبرو اعتراف کیا کہ وہ رقم کی واپسی نہ ہونے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا، جس کے باعث اُس نے غصے کی حالت میں یہ الفاظ ادا کیے، اُس کا مقصد ملزم کو نقصان پہنچانا صرف اُسے خوف زدہ کرنا تھا۔ عدالت کی جانب سے ملزم کو عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 14 نومبر 2019ء کو ہو گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں