متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز جلد بحال ہو جائیں گی

پابندی ہٹنے کے بعد یہ ایپلیکشن ملک میں دستیاب ہونے والی پہلی مفت وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) سروس ہوگی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ نومبر 11:54

متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز جلد بحال ہو جائیں گی
دُبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر 2019ء) متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کو واٹس ایپ کے حوالے سے بڑی خوش خبری مِلنے والی ہے۔ یہ بات امارات میں الیکٹرانک سلامتی اتھارٹی کے سربراہ محمد الکویتی نے ایک اخبار سے گفتگو کے دوران بتائی۔ محمد الکویتی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور فیس بک کمپنی کے درمیان واٹس ایپ کالز کے حوالے سے مفاہمت طے پا چکی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بُک کے ساتھ متعدد مفاہمتیں ہو چکی ہیں۔ کمپنی کو سمجھایا گیا ہے کہ ہمارے ملک کے حالات اور تقاضے کیا ہیں۔ کیونکہ امارات اور دیگر خلیجی ممالک ٹیلی کمیونیکیشنز کے شعبے کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ صارفین خود کو زیادہ آزاد سمجھ کر اس کا ناجائز فائدہ نہ اُٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر عائد کی گئی پابندی ہٹنے کے بعد یہ ایپلیکشن ملک میں دستیاب ہونے والی پہلی مفت وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) سروس ہوگی۔

یو اے ای کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) کی جانب سے فی الحال ملک میں وی اوآئی پی کی بہت سی ایپلیکیشن جن میں اسکائپ ، ٹینگو ، فیس ٹائم اور وائبر کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز، فیس ٹائم اور سکائپ غیر قانونی ہے تاہم لوگ وی پی این کے ذریعہ کالز ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔فیس بک کے بعد اب مائکروسافٹ کمپنی بھی سکائپ اور فیس ٹائم سے پابندی ہٹانے کے لیے اماراتی حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔اس وقت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دنیا بھر کے ممالک سے روزگار کے لئے بسنے والے لوگ متحدہ عرب امارات سے صرف بوٹیم، سی می اور یزر چیٹ کو استعمال کر کے اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments