دُبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں مقیم پاکستانی خبردار ہو جائیں

متحدہ عرب امارات کے ایئر پورٹس سے کچھ مخصوص آئٹمز لے کر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 5 دسمبر 2019 15:17

دُبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں مقیم پاکستانی خبردار ہو جائیں
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5دسمبر 2019ء) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور وہاں سے ایئرپورٹس کے ذریعے دیگر اماراتی ریاست یا کسی اور مُلک کا سفر کرتے ہیں تو دورانِ پرواز آپ کے ہینڈ بیگ میں چند مخصوص اشیاء رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی، اور اگر وہ آپ کے ہاتھ کے سامان میں پائی گئیں تو انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اماراتی فضائی اڈوں سے فلائٹ پکڑتے وقت جو سامان اپنے بریف کیس یا ہینڈ بیگ میں رکھنے کی ممانعت ہو گی، ان میں بڑے سائز کی دھاتی اشیاء، کیمیکلز اور کمپریسڈ گیس سلنڈرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایئر فریشنر، پرفیومز اور عطریات وغیرہ بھی اپنے پاس رکھنے کی ممانعت ہے۔ ان ممنوعہ اشیاء کی فہرست میں کاروں کے سپیئر پارٹس، بیٹریاں، آتش گیر لیکویڈز، پاور بینکس ، لیتھیم بیٹریاں، ٹارچ لائٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ای سگریٹس اور بڑی مقدارکی مائع اشیاء بھی دورانِ پرواز اپنے ساتھ رکھنے کی ممانعت ہے۔ 350 ملی گرام سے زائد مقدار کا پاؤڈر کا ڈبہ بھی اپنے ہاتھ کے سامان میں نہیں رکھا جا سکتا۔

بے بی فوڈز کی بیگ یا پرس میں رکھنے کی صرف اسی صورت میں اجازت دی جا سکتی ہے اگر ساتھ میں شیر خوار بچہ بھی موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ کرکٹ بیٹ، لیکویڈ صابن، آتش بازی کا سامان، چوہے مار گولیاں یا دیگر زہریلی گولیاں، بِیچ بال، لائٹرز اور سوئیاں بھی اپنے ہاتھ کے سامان میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔یوی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسافر جہاز پر سوار ہوتے وقت اپنے ساتھ بڑی تعداد میں سونے چاندی کے زیورات بھی نہیں رکھ سکتا۔ اسی طرح بیش قیمت اشیاء اور بڑی مالیت کی کرنسی نوٹ بھی پاس رکھے نہیں جا سکتے۔ اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی رُو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں