متحدہ عرب امارا ت میں بچوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری

موسم سرما کی تعطیلات 15 دسمبر سے شروع ہو کر 11جنوری تک جاری رہیں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 دسمبر 2019 14:05

متحدہ عرب امارا ت میں بچوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2019ء) متحدہ عرب امارات میں زیر تعلیم مقامی اور غیر مُلکی بچوں کے لیے ایسی خبر آ گئی ہے جس سے اُن کے چہرے خوشی سے کھِل اُٹھیں گے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں تعلیمی سال 2019-2020 کے موسم سرما کی تعطیلات اتوار 15 دسمبر سے شروع ہوں گی جو کہ 12 جنوری 2020ء تک جاری رہیں گی۔ وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28 روز پر محیط ہوں گی جبکہ جنرل ایجوکیشن سکولز اور وزارت تعلیم و تربیت کے کورسز والے نجی سکولز میں بھی تعطیلات کا دورانیہ 28 دِن تک ہی ہو گا۔

جہاں پر اسکول 12 جنوری 2020ء کو کھُلیں گے۔ جبکہ غیر مُلکی نصاب والے اسکولز میں تعطیلات کا دورانیہ 21 دِن کا ہو گا، جہاں تعطیلات کا آغاز 15 دسمبر سے ہو گا اور 5 جنوری 2020ء تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق 2019-2020 کے تعلیمی سال کے دوران موسم بہار کی تعطیلات کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں اور وزارت تعلیم کا نصاب پڑھانے والے نجی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات 29 مارچ 2020ء سے شروع ہو کر 11 اپریل 2020ء تک جاری رہیں گی۔

12 اپریل 2020ء کو دو ہفتوں کی تعطیلات کے بعد مذکورہ تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ غیر مُلکی کورس پڑھانے والے اسکولز میں موسم بہار کی تعطیلات 29 مارچ سے شروع ہو کر 11 اپریل تک جاری رہیں گی۔ جبکہ اکیڈمی بورڈ میں موسم بہار کی تعطیلات صرف ایک ہفتہ کی ہوں گی جو کہ 29 مارچ سے شروع ہو کر 11 اپریل تک رہیں گی۔ واضح رہے کہ سرکاری اور وزارت کا نصاب پڑھانے والے نجی اسکولز کا تعلیمی سال 2 جولائی 2020ء کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں