دُبئی پولیس نے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے اہم قدم اُٹھا لیا

ریاست میں مختلف مقامات 500 پولیس پٹرولز گشت کریں گی، 63 مقامات پر چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ مئی 17:24

دُبئی پولیس نے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے اہم قدم اُٹھا ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مئی 2020ء) دُبئی پولیس نے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کے لیے اہم قدم اُٹھا لیا۔ ریاست میں مختلف مقامات پر 63 چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں اور 500 پولیس پٹرولزبھی گشت کریں گی۔ دُبئی پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے یہ بات عید الفطر کے لیے پولیس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ گاڑیوں میں ریڈاراور سرویلنس کیمرے نصب ہوں گے۔ مجموعی طور پر دُبئی میں مقیم افراد کورونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کی پابندی کر رہے ہیں، تاہم غیر ذمہ دار لوگوں بھی محدود گنتی میں ہیں جو قوانین کو خاطر میں نہیں لاتے۔ جرمانے لاگو کرنے کا مقصد 100 فیصدعملد رآمد کروانا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خلیفہ المری نے بتایا کہ دُبئی پولیس بائیکر یونٹ کی مہم اسی ہفتے لانچ کی گئی۔

جس میں شمولیت کے لیے لوگوں کی بڑی گنتی نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ صرف چار روز کے اندر 21 ممالک کے 53 ہزار باشندوں نے درخواستیں بھیجی ہیں۔ یہ رضا کار بائیکر لوگوں میں کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کے بارے میں شعور اُجاگر کریں گے۔پولیس کی جانب سے کارکنان کے 46 لیبر کیمپس میں 70 لاکھ خوراک کے پیکٹس تقسیم کرنے کی مہم میں بھی حصہ لیا گیا۔

کیونکہ مملکت میں مقیم غیر ملکی کارکنان کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔ ان کی کفالت اس ملک کی ذمہ داری ہے۔ کارکنان کے کورونا ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ کارکنان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہم کورونا کے اس بحران سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ میں امارات میں بسنے والے تمام افراد کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔ تمام افراد کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments