دبئی میں شاپنگ مالز اور نجی شعبہ کو کل 3 جون سے 100 فیصد صلاحیت کیساتھ کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی

اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے سرکاری و نجی شعبوں کو 50 فیصد صلاحیت کیساتھ دفاتر اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی

muhammad ali محمد علی منگل 2 جون 2020 19:32

دبئی میں شاپنگ مالز اور نجی شعبہ کو کل 3 جون سے 100 فیصد صلاحیت کیساتھ کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جون2020ء) دبئی میں شاپنگ مالز اور نجی شعبہ کو کل 3 جون سے 100 فیصد صلاحیت کیساتھ کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی، اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے سرکاری و نجی شعبوں کو 50 فیصد صلاحیت کیساتھ دفاتر اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حاکم دبئی، متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے احکامات کے بعد اب دبئی کے نجی شعبہ کو مکمل صلاحیت کے مطابق کاروبار کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے کل 3 جون بروز بدھ سے دبئی میں شاپنگ مالز اور دیگر نجی شعبہ کو اجازت دی ہے کہ وہ 100 فیصد صلاحیت کیساتھ کاروبار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عید الفطر کے بعد گزشتہ ہفتے لاک ڈاون پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے نجی اور سرکاری شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ ہفتے کے فیصلے کے مطابق سرکاری اور نجی شعبوں کو ابتدائی طور پر 50 فیصد صلاحیت کیساتھ کاروبار اور دفاتر کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد سے زائد ملازمین کی حاضری کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم اب دبئی کے شاپنگ مالز اور دیگر نجی شعبہ کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ مکمل صلاحیت کیساتھ کام کر سکتے ہیں۔ نجی شعبہ کے تمام ملازمین کو کل سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں