رہائشی ویزا رکھنے وا لے 22جون سے دبئی میں داخل ہو سکیں گے ، 7 جولائی سے غیر ملکی سیاحوں کو داخلے کی اجازت

پیر 22 جون 2020 13:36

رہائشی ویزا رکھنے وا لے 22جون سے دبئی میں داخل ہو سکیں گے ، 7 جولائی سے غیر ملکی سیاحوں کو داخلے کی اجازت
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2020ء) دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 22جون سے رہائشی ویزا رکھنے والے غیر ملکی رہائشی اور7 جولائی سے غیر ملکی سیا ح دبئی میں داخل ہو سکیںگے۔

(جاری ہے)

اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران دبئی میں غیر ملکی سیاحوں اور رہا ئشی ویزا رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم وائرس کی صوتحال بہتر ہونے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں داخل ہونے والوں کو حال ہی میں کروائے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے منفی آنے کا سرٹیفکیٹ یا رپورٹ جمع کروانا ہو گی ۔ یا دبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ دریں اثناء دبئی کے شہریوں اور رہائشیوں کو 23 جون سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں