امارات میں دھوکا دہی سے ڈیڑھ ارب درہم ہتھیانے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا

جعلساز گروہ کا سرغنہ’ ھاشبو بی‘ انسٹا گرام کا مشہور اسٹار نکلا، یہ گروہ آن لائن اور ای بینکنگ فراڈکے ذریعے لاکھوں افراد کو کنگال بنا چکا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 26 جون 2020 14:58

امارات میں دھوکا دہی سے ڈیڑھ ارب درہم ہتھیانے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26جون 2020ء) متحدہ عرب امارات اور دیگر یورپی ممالک کے باشندوں کے ساتھ 1.6 ارب درہم کا آن لائن فراڈ کرنے والا گینگ بالآخر دُبئی پولیس کی گرفت میں آ گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بین الاقوامی جعلساز گروہ کا سرغنہ ایک افریقی ملک کا شہری رامون عباس نکلا، جو ھاشبو بی کے نام سے مشہور ہے اور انسٹا گرام کی ایک انتہائی مقبول شخصیت ہے۔

اُردو نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے دھوکا دہی کے انٹرنیشنل آن لائن خطرناک ترین آپریشن میں کامیابی کا اعلان کیا ہے جسے ’لومڑیوں کا شکار ٹو‘ کا نام دیا گیا-پولیس کے مطابق اس گروہ پر دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں کی رقوم ہتھیانے کا الزام ہے- اس پر بیرون ملک منی لانڈرنگ کے جرائم ، اکاوٴنٹ ہیک کرنے، ا?ن لائن دھوکہ دہی کی غرض سے بہروپیہ بننے، ای بیکنگ کے ذریعے رقم نکالنے اور مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ چوری کرکے انہیں آن لائن دھوکہ دہی کے جرائم میں استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ’ھاشبوبی‘ گروہ نے امریکہ اور یورپی ممالک سمیت متعدد ملکوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو فراڈ کیا ہے-ھاشبوبی کے خطرناک ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایف بی آئی اور نائجیریا کے سراغرسانوں کے درمیان مقابلہ چل رہا تھا کہ کون اسے پہلے گرفتار کرے گا- مگر دونوں ملکوں کے سراغرساں پیچھے رہ گئے اور دبئی پولیس ھاشبوبی اور اس کے گروہ کو اپنی نوعیت کے منفردآپریشن کے ذریعے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی-ھاشبوبی گروہ کی گرفتاری میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا- بہت ساری اہم معلومات، قیمتی نوادر اور خطرناک راز دریافت کرلیے- ان کے قبضے سے 150 ملین درہم برآمد کرکے ضبط کر لیے-اندازہ لگایا گیا ہے کہ ھاشبوبی گروہ کے لوگ 1.6 ارب درہم اینٹھ چکے ہیں- دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے بتایا کہ ھاشبوبی کے علاوہ منی لانڈرنگ اور آن لائن جعلساز گروہ کے 10 افراد پکڑے گئے ہیں- ایک اور ملزم پولیس کی حراست میں آگیا ہے جسے ’وودبیری‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کا نام اولا لیکان جاکوب بونلی ہے۔

گروہ کے قبضے سے بارہ کمپیوٹر،47 سمارٹ فون، 15 میموری کارڈ، ایک لاکھ 19 ہزار 580 دھوکہ دہی کی فائلوں، 19 لاکھ 26 ہزار 400 متاثرین کے پتوں پر مشتمل پانچ ہارڈ ڈسک ضبط کی گئیں- 13 پرآسائش کاریں بھی ضبط کی گئی ہیں-

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں