- Home
- International
- News
- اسرائیل کی حمایت اور فلسطینیوں پر تنقید کرنے والے اماراتی سرمایہ کارشیخ محمد خلیفہ الحبتورنے ..
اسرائیل کی حمایت اور فلسطینیوں پر تنقید کرنے والے اماراتی سرمایہ کارشیخ محمد خلیفہ الحبتورنے اہم اعلان کر دیا
الحبتور گروپ کی جانب سے اسرائیل میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جلداسرائیل میں دفتر کھولا جائے گا
محمد عرفان پیر 21 ستمبر 2020 09:10
(جاری ہے)
اس کے علاوہ بھی اگلے چند روز میں کچھ نئی کاروباری شراکتوں سے متعلق انکشاف کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ خلف الہبتور نے فلسطینیوں کو ایران کا حمایتی قرار دے کر ان پر شدید تنقید کی تھی۔ ایک سوشل میڈیا ویڈیو چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ خلف الہبتور کا کہنا تھا کہ میں امن اور ایک دوسرے کی بقاء کا احترام رکھنے والا شخص ہوں۔ جو لوگ یہودیوں کو صیہونی اور مجرم کہہ کر ان کی تضحیک کرتے ہیں، ان کا رویہ اور سوچ بہت منفی اور غلط ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اسرائیل نے کبھی ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ حتیٰ کہ اگر اسرائیل نے فلسطینیوں کو کچھ معاملات میں نقصان پہنچایا ہے جیسا کہ ہم نے سکولوں میں پڑھا اور سیکھا ہے۔ میں پُوری دُنیا میں، یورپ اور امریکا میں یہودیوں اور اسرائیلیوں سے ملا ہوں، ان سے تجارتی معاملات بھی کیے ہیں۔ اگر میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنا چاہتا تو اس کا یہ مطلب ہوتا کہ مجھے دُنیا بھر کے بینکوں کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ان بینکوں میں بھی یہودیوں اور اسرائیلیوں کا پیسہ جمع ہے۔ تمام دُنیا یہودیوں کے جمع کروائے پیسے سے ہی قرض لیتی ہے۔ جہاں تک ان فلسطینیوں واپسی کا معاملہ ہے،جو لبنان، شام اور دیگر ممالک کے کیمپوں میں پناہ لیے بیٹھے ہیں،تو ہمیں اس معاملے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ یہ مسئلہ 72 سال پُرانا ہو چکا ہے اور ان فلسطینیوں کی واپسی اب ناممکن ہو چکی ہے۔ اس وقت 20 لاکھ سے زائد ایسے فلسطینی ہیں جو تل ابیب یا اسرائیل میں مقیم ہیں اور انہیں اسرائیلی شہریت حاصل ہے۔ انہیں اپنی عرب شناخت کے ساتھ ساتھ اسرائیلی باشندہ ہونے پر بھی فخر ہے۔ چاہے وہ مسلمان ہیں یا عیسائی ہیں، یہ لوگ اسرائیل میں کامیاب تاجر ہیں ۔ اسرائیل ایک ملک کی حیثیت سے وجود رکھتا ہے۔ ہم یا کوئی اور اسرائیل کو نہیں مٹا سکتا۔ ان کے پاس طاقت ہے، پیسہ ہے، علم ہے ، سب کچھ ہے۔ ہمیں اسرائیل کے بارے میں فضول کی بیان بازی کے بجائے حقیقت پسند ہونا پڑے گا۔ فلسطینیون کے مسائل اور مصائب کے ذمے دار خود فلسطینی ہیں، عرب دُنیا کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ فلسطین کا تنازعہ شروع ہونے سے اب تک ہمیشہ عرب دُنیا نے اُن کا ساتھ دیا ہے۔ انہیں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ ان کی ہر ایک ضرورت کو پوری کیا ہے۔ مگر وہ وہی کچھ کرتے ہیں جو ان کی مرضی ہوتی ہے۔ حماس کو ہی دیکھ لیں، وہ کیا کر رہی ہے۔ یہ فلسطینیوں کی تنظیم ہے جو پوری طرح ایران کی حمایت کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔متعلقہ عنوان :
دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
دبئی میں پرائیویٹ سکولز کو فیس میں اضافے کی اجازت دیدی گئی
دبئی میں غیرملکی خاتون کا قبولِ اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال
یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
امارات میں شدید بارشیں، دبئی کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں
امارات میں ملازمین کو عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری