دُبئی میں پاکستانی ڈرائیور ڈکیتی کے دوران شدید زخمی ہو گیا

پولیس نے واردات کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، تعلق پاکستان سے ہی نکلا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 30 اپریل 2021 18:49

دُبئی میں پاکستانی ڈرائیور ڈکیتی کے دوران شدید زخمی ہو گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل2021ء) دُبئی کی عدالت نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔ عدالت کی جانب سے اس واردات میں ملوث تین پاکستانیوں کو قید اور ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا سُنائی ہے، تاہم ابھی تک تیسرا ملزم قابو میں نہیں آ سکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پاکستانی ڈرائیور کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی کردیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کئی روززیر علاج رہا۔

استغاثہ کے مطابق یہ واقعہ المرقب کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ جہاں 35 پاکستانی ڈرائیور اپنی رہائش گاہ پرواپس آتے ہوئے ان کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ تین پاکستانیوں نے اس پر حملہ کر کے بٹوا اور موبائل چھیننے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کیے جانے پر ڈرائیور کو زخمی کر کے بھاگ گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا تھا، جن کی عمر 22 سال اور 30 سال ہیں تاہم تیسرا ڈاکو فی الحال مفرور ہے۔

پاکستانی ڈرائیور نے استغاثہ کو بتایا ”میں رات کے وقت اپنی رہائش گاہ جا رہا تھا، جب دو ملزمان نے مجھے روک کر موبائل اور بٹوہ مانگا۔ مزاحمت کرنے پر ان کا تیسرا ساتھی بھی آ گیا۔ جو خاصا لمبا چوڑا اور طاقتور تھا۔ اس شخص نے مجھے اینٹ مار دی، میں زخمی کر زمین پر گر گیا۔ وہاں موجود لوگ میری چیخ پکار پر قریب آئے تو یہ ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال کے بعد ایک پٹرولنگ ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو یہ پاکستانی ڈرائیور زخمی حالت میں زمیں پر بے ہوش پڑا تھا۔ جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راشد ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ڈرائیور کی اینٹ لگنے سے ماتھے کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی جس کے باعث اسے کئی روز تک علاج کروانا پڑا۔ دو ملزمان کو نشاندہی کے بعد پکڑ لیا تھا تاہم تیسرے ملزم کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو15، 15 ماہ قیداور ڈی پورٹ کی سزا سنائی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں