دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کے لیے اب بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی

DubaiNowایپ کے ذریعے والدین اور رشتہ داروں کے لیے آن لائن رہائشی ویزہ اپلائی کر سکیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 4 مئی 2021 13:03

دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کے لیے اب بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 مئی2021ء) دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کے لیے ایک شاندار سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جس کی بدولت اب وہ سروس سنٹرز کا رُخ کیے بغیر ہی گھر بیٹھے اپنے قریبی رشتہ داروں کے لیے آن لائن ویزہ اپلائی کرسکتے ہیں۔ یہ شاندار سہولت DubaiNowکی ایپ پر فراہم کی گئی ہے جس پر GDRFA کی دیگر سروسز بھی دستیاب ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے تارکین وطن اپنے والدین، دادا دادی، نانا نانی، اہلیہ و اولاد اور بہن بھائیوں کے رہائشی ویزہ کے حصول کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

والدین اور دیگر نزدیکی رشتہ داروں کو دُبئی ناؤ ایپ پر یہ سہولت سمارٹ دُبئی کی جانب سے GDRFA کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے۔ اس ایپ پر بیوی بچوں کے لیے رہائشی سپانسر شپ کے حصول، تجدید اور تنسیخ سے متعلق سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس علاوہ گزشتہ سال نومولود بچوں، اہلیہ اور بچوں کے رہائشی ویزہ سے متعلق خدمات بھی میسر ہو رہی ہیں۔ DubaiNow ایپ پر GDRFA کی زیر کفالت افراد کے رہائشی ویزوں، انٹری پرمٹس اور متعلقہ رپورٹس کی درخواست کرنے،وزٹ ویزہ اور رہائشی ویزہ ہولڈرز کی ویزہ ایپلی کیشنزاور انٹری پرمٹس کا سٹیٹس معلوم کرنے اور آفیشل سفر کی درخواست کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

ان آن لائن خدمات کے باعث لوگوں کو سروس سنٹرز جانے کی خواری سے نجات مل جاتی ہے ، خصوصاً گرمی کے موسم میں سہولت بہت مفید ثابت ہوتی ہے اور قیمتی اور سفری اخراجات کی بھی بچت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ DubaiNow ایپ پر 36 سرکاری و نجی اداروں کی 130 سے زائدسروسزمہیا کی جا رہی ہیں جو کہ بارہ زمروں یعنی بلز، موبائل، ہیلتھ، ایجوکیشن، ڈرائیونگ، ہاؤسنگ، ریزیڈنسی،پولیس، ٹریول، اسلام، عطیات و خیرات اور جنرل سروسز شامل ہیں۔ سمارٹ دُبئی کا کہنا ہے کہ عنقریب مزید ایسی خدمات مہیا کی جائیں گی جس سے صارفین کے وقت کی بڑی بچت ممکن ہو گی ۔دُبئی ایپ کی درجنوں سروسز کی بدولت ایک صارف کے سروسز سنٹرز جانے کے سالانہ اوسطاً 23 چکر بچ جاتے ہیں۔جس سے تقریباً 28 قیمتی گھنٹے بچ جاتے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں