امارات سے آنے والے مسافروں کو منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی ٹیسٹ کروانا ہوگا

جو ایئر لائنز غیر منظور شدہ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروانے والے مسافروں کو پاکستان لائیں گی، ان پر جرمانے عائد ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 31 مئی 2021 16:18

امارات سے آنے والے مسافروں کو منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی ٹیسٹ کروانا ہوگا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2021ء) حکومت پاکستان کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ امارات سے صرف انہی مسافروں کو پاکستان واپس آنے کی اجازت ہو گی جو حکومت پاکستان کی منظور شدہ لیبارٹریز سے پی سی آر ٹیسٹ کروا کر نیگیٹو رپورٹ حاصل کریں گے۔ این سی او سی کے اجلاس کے مطابق جو ایئر لائز ان ہدایات کی خلاف ورزی کریں گی، ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ جعلی رپورٹ جمع کروا کر سفر کرنے والے مسافروں کو روکا جا سکے۔

اماراتی حکومت نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے مختلف ریاستوں میں قائم 70 لیبارٹریز کو منظور شدہ قرار دیا ہے۔ یہ فہرست متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ www.u.ae پر دیکھی جاسکتی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل منفی رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہو گی۔

(جاری ہے)

ان مسافروں کا اینٹی ریپڈ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ابوظبی میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا تھا ”متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 مئی 2021ء سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنے والے تمام مسافروں کے پاس امارات کی مندرجہ ذیل مستند لیبارٹریوں (فہرست منسلک ہے) میں سے کسی ایک کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے۔

لہٰذا کسی بھی ایئر لائن سے صرف وہی مسافر پاکستان سفر کرنے کے اہل ہوں گے جن کے پاس ان مستند لیبارٹریوں کا منفی ٹیسٹ ہوگا۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام مُلک میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافے اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر لیا گیا ہے۔“سفارت خانے کی جانب سے منظور شدہ طبی اداروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
ابوظبی و العین:

VPS ہیلتھ گروپ (برجیل، میڈور، لائف لائن ہاسپٹل)، ابوظبی اور العین
2۔ ایکوریسی لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابو ظبی
3۔ دار الموسیٰ لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابوظبی
4۔ پی ایچ ڈی لیبارٹری، الیکٹرا سٹریٹ، ابوظبی
5۔ NMC ہاسپٹل، ابوظبی و العین
6۔ الخلیج ڈائیگناسٹک میڈیکل سنٹر، ابوظبی
7۔ گلف ریڈیالوجی اینڈ لیبارٹریز، ابوظبی و العین

لائف ڈائیگناسٹک، ابوظبی
9۔ البورگ میڈیکل لیبارٹریز، ابوظبی
10۔ نیشنل ریفرنس لیبارٹری، -43 مصفہ سٹریٹ، ابوظبی
دُبئی:
1۔ NMC دُبئی
2۔ میڈ کیئر
3۔ آسٹر
ایمریٹس ہاسپٹل
سعودی جرمن
6۔ زلیخا ہاسپٹل
7 ۔ کینیڈین سپیشلسٹ ہاسپٹل
8۔ امریکن ہاسپٹل
راس الخیمہ:
1۔ NMC راس الخیمہ

SAQR ہاسپٹل
3۔ NMC رائل میڈیکل سنٹر راس الخیمہ
4۔ RAK ہاسپٹل
5۔ الجزیرہ ہیلتھ سنٹر
6۔ RAK ہیلتھ سنٹر
7۔ المنیعی ہیلتھ سنٹر
شارجہ:
1۔ NMCشارجہ
2۔ Thumbay لیبز
3۔ آسٹر کلینک
4۔ میڈ کیئر
ایمریٹس ہاسپٹل
6۔ سٹار میٹروپولس کلینیکل لیب اینڈ ہیلتھ سروسز
7۔ دار الحکمہ میڈیکل لیبارٹری
فجیرہ:

NMC فجیرہ
2۔ پیور ہیلتھ ، فجیرہ ہاسپٹل
3۔ Thumbay لیبز
4۔ فجیرہ ہاسپٹل
5۔ فجیرہ ایگزیبیشن سنٹر
6۔ الشرق ہاسپٹل
7۔ میراشد ہیلتھ سنٹر
8۔ دِبہ ہاسپٹل، دِبہ الفجیرہ
عجمان:
1۔ NMCعجمان
2۔ پرائم میڈیکل کلینک
3۔ Albait Metwhid ہال
4۔ عجمان یونیورسٹی
5۔ الحمیدیہ ہیلتھ سنٹر
اُم القوین:
1۔ SEHA سکریننگ سنٹر ، شیخہ خلیفہ ہال
2۔ میڈیکل سنٹرز آف پرائمری ہیلتھ کیئر
3۔ ڈیپارٹمنٹ آف دی اُم القوین
4۔ Thumby لیبز ، عجمان
 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں