اماراتی پہاڑیوں پر تفریح کی خاطرگئے پاکستانی نوجوان کی حالت خراب ہو گئی
اماراتی حکام نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلند مقام پر پہنچ کر پاکستانی نوجوان کو ریسکیو کر لیا، ویڈیو سامنے آ گئی
محمد عرفان ہفتہ 12 جون 2021 17:49
(جاری ہے)
خلیج ٹائمز کے مطابق21 سالہ پاکستانی نوجوان ہائیکنگ کے لیے راس الخیمہ کی شوخہ پہاڑیوں پر گیا تھا۔
تاہم سخت گرمی میں اس نوجوان کی حالت ناساز ہو گئی اور وہ وہیں پہاڑوں میں ہی پھنس گیا۔ راس الخیمہ پولیس نے بلندی پر پھنسے اس نوجوان کو ریسکیو کر لیا ۔ راس الخیمہ پولیس آپریشنز روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک پاکستانی نوجوان پہاڑوں کی سیر کے دوران بُری طرح تھک گیا ، شدید گرمی کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی ہے اوروہ نیم بے ہوش ہو گیا ہے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد نیشنل ریسرچ اینڈ ریسکیو سنٹر کی جانب سے ہیلی کاپٹر پر طبی عملہ روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو ایک کھجور کے درخت سے بنے شیڈ میں لیٹے ہوئے دیکھا۔ اس ریسکیو کی کارروائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہو گئی ہے جس میں ریسکیو حکام کو نوجوان کو پہاڑی علاقے میں سرچ اور ریسکیو مشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ریسکیو آفیسر کو پاکستانی نوجوان کی طرف بڑھتے دکھایا گیا ہے جو کھجور کے درخت شیڈ میں نیم بے ہوشی کی حالت میں لیٹا ہوا ہے۔ پاکستانی نوجوان کو فوری طبی امداد دی گئی، جس سے اس کی طبیعت کچھ بہتر ہو گئی جس کے بعد اسے الزاید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
امارات میں فضائی مسافروں کیلئے عید پر رش سے بچاؤ کی ہدایات جاری
دبئی میں پرائیویٹ سکولز کو فیس میں اضافے کی اجازت دیدی گئی
دبئی میں غیرملکی خاتون کا قبولِ اسلام کے چند گھنٹوں بعد انتقال
یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی نمائش
امارات میں شدید بارشیں، دبئی کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں
امارات میں ملازمین کو عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری