دُبئی کورونا کی وبا سے پاک ہونے کے قریب پہنچ گیا

اماراتی ریاست کی 83 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 جون 2021 15:37

دُبئی کورونا کی وبا سے پاک ہونے کے قریب پہنچ گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جون2021ء) امارات میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے یومیہ کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ اب دُبئی میں کورونا وائرس اپنا بوریا بسترا سمیٹتا دکھائی دے رہا ہے۔اماراتی صحت حکام کے مطابق دُبئی میں 23 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ریاست کی جانب سے رواں سال کے آخر تک 100 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو وقت سے پہلے پورا ہونے کا امکان ہے۔

دُبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA)کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علاوی الشیخ علی نے بتایا ہے کہ ریاست دُبئی میں ویکسین لگوانے کی اہل 83 فیصد آبادی کو ویکسین کی کی ایک یا دو خوراکیں لگا دی ہے۔جبکہ 64 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ویکسین کے انتظار میں بیٹھی آبادی کی گنتی 20 فیصد سے کم رہی گئی ہے۔ دُبئی میں کورونا ویکسی نیشن بہت کامیابی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 جون تک ویکسین لگوانے کی اہل 85 فیصد آبادی کو ایک یا دوویکسین خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔ جبکہ 60 سال سے زائد عمر افراد کی 95 فیصد آبادی بھی ویکسین لگوا چکی ہے۔ یو اے ای میں اب تک 1 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار ویکسین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ امارات دُنیا بھر میں ویکسی نیشن لگانے کی شرح سے پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ دُبئی میں زیادہ تر انہی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امارات میں کورونا کے 80 فیصد مریض غیر ویکسین شدہ افراد ہیں۔ جبکہ حالت بگڑنے کے باعث ہسپتالوں اور آئی سی یو میں داخل ہونے والے 90 فیصد افراد بھی وہ تھے، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ ویکسین لگوانے سے کورونا سے بچاؤ ہو جاتا ہے اوراگر کورونا ہو بھی جائے تو ہسپتال جانے کی نوبت بہت کم آتی ہے۔ کورونا کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرح میں اضافے کے بعد مملکت بھر میں یومیہ کیسز میں بھی کمی آ رہی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں