اماراتی ریاست میں تقریبات اور اجتماعات پر عائد پابندیوں میں نرمی ہو گئی

ویکسین لگوانے والے تقریبات میں شریک ہو سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ جون 12:51

اماراتی ریاست میں تقریبات اور اجتماعات پر عائد پابندیوں میں نرمی ہو ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جون2021ء) متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوانے والوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ افراد اب تقریبات اور اجتماعات میں بھی شریک ہو سکیں گے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تاہم کچھ پابندیاں نافذ رہیں گی اور ان کی خلاف ورزی کرنے والے جرمانوں سے نہیں بچ پائیں گے۔

ان ایس او پیز میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار رکھنے کی پابندی شامل ہے، اس کے علاوہ شادی ہالز، ہوٹلز اور گھریلو تقریبات میں بھی لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائے گی۔ جو افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں، انہیں عوامی تقریبات ، کنسرٹس اور نمائش میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ البتہ تقریبات میں گنجائش سے زائد مہمان بلانے پر انتظامہ پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا اور مہمانوں پر بھی پانچ ہزار فی درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف ، میجر جنرل سیف الزری الشمسی نے بتایا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو روزانہ انسپکشن کریں گی۔ تازہ ترین گائیڈ لائنز کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
۔ کسی بھی سماجی تقریب میں 20 سے زیادہ افرادشریک نہیں ہو سکیں گے، اس دوران تمام شرکاء آپس میں 4 میٹر کا سماجی فاصلہ رکھیں گے۔

۔ تقریب کے آغاز میں ہی شرکاء کو انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس و پیز سے آگاہ کرنا لازمی ہوگا ۔ تقریب کے مقام پر ہوا کے نکاس کا انتظام ہونا بھی لازمی ہوگا۔ 
۔ تقریب کے شرکاء ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے اجتناب کریں گے۔ 
۔ تمام مہمان تقریب کے دوران ماسک لازمی پہنے رکھیں گے۔ 
۔ تقریب میں ایک میز پر 4 سے زائد افرادکے بیٹھنے کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔ مہمانوں کو اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا بھی لازمی ہوگا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments