امارات میں کھانے پینے کے رسیا افراد خوش ہو جائیں

دُبئی مال میں مشہور سعودی ریسٹورنٹ Albaik کھُل گیا، پسندیدہ فوڈ آئٹمز خریدنے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 جون 2021 12:44

امارات میں کھانے پینے کے رسیا افراد خوش ہو جائیں
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جون 2021ء) سعودی عرب کے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ گروپ Albaik کی جانب سے دُبئی میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر کھانے پینے کے شوقین افراد نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ان افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ البیک کی جانب سے دُبئی مال میں اپنی پہلی ریسٹورنٹ برانچ کھول دی گئی ہے جو امارات بھر میں اس سعودی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی پہلی برانچ ہے۔

دُبئی مال کے فوڈ کورٹ میں اس ریسٹورنٹ کے کھُلنے کے پہلے روز ہی لوگوں کا رش دکھائی دے رہا ہے جو قطاروں میں کھڑے ہو کر البیک کی فوڈ آئٹمز خرید رہے ہیں۔ جس سے اندازہ ہوتاہے کہ یہ ریسٹورنٹ امارات بھر میں شروع سے ہی مقبول ہو گیا ہے۔ دُبئی مال میں واقع اس ریسٹورنٹ کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ اسے کھانے کے متوالے افراد کے لیے باقاعدہ کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایک انسٹا گرام کے صارف میر منصور علی کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت دیر سے اس ریسٹورنٹ کے کھُلنے کا انتظار تھا، تاہم اس ریسٹورنٹ کی سب سے مقبول ڈش بروسٹڈ چکن ہے۔ جسے فی الحال گاہکوں کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے۔ میں اس کے لیے ہی آیا تھا، مگر مینیو میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی ہوئی ہے۔ ابھی اس ریسٹورنٹ پر صرف نگٹس اور فلٹس ہی فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دُبئی مال میں البیک کا پہلا ریسٹورنٹ 355 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے، جہاں پر چکن، سی فوڈ، گرلڈ ڈشز اور ویجی ٹیبل کھانوں کی بڑی ورائٹی موجود ہو گی۔امارات کی فوڈ مارکیٹ میں البیک ServQuest کے اشتراک سے قدم رکھ رہی ہے، جو کہ ابوظبی کے نیشنل ہولڈنگ گروپ کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔ البیک کی جانب سے ارادہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امارات کی ساتوں ریاستوں میں بھی جلد اپنی برانچز قائم کرے گی۔

البیک فوڈ سسٹمز کے جنرل مینجر یازن ملہیس نے سعودی عرب میں اپنی کڑی محنت سے بلند مقام بنا لیا ہے جس میں اس کی پرعزم ٹیم کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جو انتہائی اعلیٰ معیار کے پکوان تیار کر کے صارفین کے ذائقے کی حس کی تسکین کر رہے ہیں۔ہماری بحرین میں حالیہ دنوں کھولی گئی برانچز بہت کامیاب جا رہی ہیں، جس کے بعد ہم نے امارات میں بھی البیک کی پہلی برانچ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اس سفر میں ہمیں ServQuest کا ساتھ حاصل ہے ۔ اُمید ہے کہ امارات میں مقیم افراد کو کھانے پینے کے معاملے میں نئے ذائقے میسر آئیں گے تبھی ہماری کامیابی ممکن ہو سکے گی۔ امارات سے سعودیہ آنے والے بہت سے افراد بھی البیک کے ذائقے دار کھانوں سے واقف ہیں۔ اس کے علاوہ امارات میں بہت سے سعودی بھی مقیم ہیں یا سیاحت کے لیے آتے ہیں۔ ان کا امارات خوراک کے معاملے میں البیک پہلا انتخاب ثابت ہوگا۔

2019 ء میں سعودی حکومت نے صاف ستھری غذاؤں کی فہرست میں البیک کے کھانوں کو پہلا درجہ دیا تھا۔ البیک کی پہلی برانچ 1974ء میں جدہ میں کھولی گئی تھی جس کے بعد اب اس مشہور ریسٹورنٹ کی سعودیہ اور بحرین میں 120 برانچز قائم ہو چکی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے البیک کو دُنیا کی 8 بڑی فاسٹ فوڈ چینز میں سے شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ذائقہ سے بھرپور کھانوں کی وجہ سے روزانہ لاکھوں افراد سو سے زائد برانچز میں کھانا کھانے کھنچے چلے آتے ہیں۔

البیک کی جانب سے حالیہ دنوں تبوک میں آٹھ رویہ ڈرائیو کھولی گئی تھی جہاں موجود فوڈ ٹرکس سے کار سوار گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کھانا خرید سکتے ہیں۔ یہ آٹھ رویہ ٹریک 4 کلومیٹر طویل ہے جہاں البیک کے کھانوں کے متوالے افراد کی گاڑیوں کی لمبی لائنز لگی دکھائی دیتی ہے۔ البیک کی 2020ء کے آخر میں بحرین میں بھی تین برانچز کھولی گئی تھیں۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں