متحدہ عرب امارات میں عید کی نماز کے حوالے سے اہم پابندیوں کا اعلان ہو گیا

خطبہ صرف 15 منٹ تک محدود ہو گا، نمازیوں کو گلے ملنے اور مصافحے کی اجازت نہیں ہو گی، جاء نماز گھر سے لانے ہوں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 17 جولائی 2021 13:19

متحدہ عرب امارات میں عید کی نماز کے حوالے سے اہم پابندیوں کا اعلان ہو گیا
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جولائی2021ء) متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی آمد میں تین روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس عید کو منانے کے لیے روایتی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تاہم اس بار بھی کورونا وبا کے سائے سروں پر منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے سماجی تقریبات اور اجتماعات پر پابندیاں عائد ہیں۔ اماراتی حکام نے عید الاضحٰی کی نماز اور خطبے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

کورونا کی روک تھام کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا:
۔ نماز سے پہلے صرف پندرہ منٹ کا خطبہ دیا جائے گا۔
۔ نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد عید گاہ یا مسجد کو بند کر دیا جائے گا۔ 
۔ نماز پڑھنے کے بعد نمازی عید کی مبارک دینے کے لیے گلے نہیں ملیں گے اور نہ ہاتھ ملائیں گے۔

(جاری ہے)

۔ تمام نمازی گھر سے ہی جائے نماز لائیں گے ۔ نمازیوں میں سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کے لیے سٹیکر آویزاں کیے جائیں گے۔
۔ کورونا مریض اور ان کے اہل خانہ کو نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہو گی۔
۔ 12 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔
۔ نمازی گھر سے ہی وضو کر کے آئیں گے۔ انہیں مساجد کے واش رومز، وضو خانے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 
۔ نماز کے وقت سے پہلے نمازیوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں