دبئی؛ آر ٹی اے کا پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کیلئے شاندار آفر کا اعلان

میٹرو اور ٹرام مسافر اب لیپ ٹاپ جیت سکتے ہیں ، طلباء اور دبئی کے رہائشیوں کو بلیو نول کارڈ پر 50 فیصد رعایت بھی پیش کردی

Sajid Ali ساجد علی منگل 7 ستمبر 2021 14:07

دبئی؛ آر ٹی اے کا پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کیلئے شاندار آفر کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 ستمبر 2021ء ) دبئی میں آر ٹی اے نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کے لیے شاندار آفر متعارف کرادی۔ گلف نیوز کے مطابق نئے سال کیلئے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے ساتھ ہی دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے جس کے تحت اسکولوں اور یونیورسٹیوں تک پہنچنے کے لیے میٹرو اور ٹرام سروسز کا استعمال کرنے والے طلبہ لیپ ٹاپ جیت سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آر ٹی اے کی جانب سے طلباء اور دبئی کے رہائشیوں کو بلیو نول کارڈ پر 50 فیصد رعایت بھی پیش کی گئی ہے ، یہ سینئر اماراتیوں ، رہائشیوں اور پرعزم لوگوں کو یہ کارڈ مفت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔ اس حوالے سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور کارپوریٹ کمیونیکیشن کارپوریٹ ایڈمنسٹریٹو سپورٹ سروسز سیکٹر رودہ المہرزی نے کہا ہے کہ یہ مہم آر ٹی اے کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ کمیونٹی کے مختلف طبقات مثلاً نوجوانوں اور طلباء کو دبئی بھر میں اپنے روزانہ کے سفر میں میٹرو ، ٹرام ، بسوں اور سمندری ٹرانسپورٹ جیسے بڑے ٹرانزٹ ذرائع استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر سعودی عرب کے اسکولوں میں بھی تعلیمی وتدریسی سرگرمیاں واپس بحال کی گئی ہیں ، اس حوالے سے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطباء نے طلبہ و طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کرونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں ، اس ضمن میں مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی کی جانب سے جارہ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین ، حفاظتی تدابیر ، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں ، اسی طرح مسجد نبوی کے خطیب عبداللہ البعیجان نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کرونا ویکسین ضروری لگوائیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں