دبئی ایکسپو ، ایمریٹس کا مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، مسافر فری ’ایمریٹس ایکسپو ڈے‘ پاس حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 10 ستمبر 2021 10:27

دبئی ایکسپو ، ایمریٹس کا مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 ستمبر 2021ء ) دبئی ایکسپو کے موقع پر ایمریٹس ایئر لائن نے مسافروں کو ٹکٹوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ، دنیا بھر میں کہیں سے بھی دبئی آنے والے مسافروں کو 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرانے پر کرائے میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس کی جانب سے ’ارلی برڈ ایکسپو دبئی 2020‘ نامی اسکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں کہیں سے بھی آنے والے مسافر 28 ستمبر 2021ء سے 31 مارچ 2022ء کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے ایمریٹس ایئرلائن کی ٹکٹ بک کروائیں گے تو وہ کرائے میں 20 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایمریٹس ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے بتایا کہ ایمریٹس سیاحوں کو دبئی کا وزٹ پلان کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات کی ایک سیریز لانچ کررہا ہے ، اسی کے تحت گزشتہ ماہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ دبئی جانے والے ایمریٹس کے ہر مسافر کو ایک دن کے لیے ایکسپو پاس مفت فراہم کیا جائے گا اور اب ہم دبئی آنے والے مسافروں کو قبل ازوقت ٹکٹ بک کروانے پر رعایت دینے کا اعلان کررہے ہیں جب کہ آئندہ ہفتوں میں ایمریٹس فیملیز کے لیے خصوصی آفرز کا بھی آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ارلی برڈ ڈسکاؤنٹ آفر 28 ستمبر سے 31 مارچ 2022 کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے خریدی گئی ریٹرن ٹکٹس پر دی جائے گی ، یہ آفر 28 ستمبر سے 12 اکتوبر کے دوران ایمریٹس کی ویب سائٹ، کال سینٹر، رئیل آؤٹ لیٹس یا ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کروائی گئی ٹکٹس پر دی جائے گی ، اس کے علاوہ ایکسپو 2020 کے دوران ایمریٹس کے ذریعے دبئی سفر کرنے والے مسافر فری ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں