ایکسپو 2020 دبئی ؛ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مل گئی

ایکسپو ون ڈے یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ کسی بھی درست ایکسپو 2020 ٹکٹ پر پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 17:51

ایکسپو 2020 دبئی ؛ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت مل گئی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) دبئی ایکسپو 2020 میں آنے والوں میں سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دے دی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق منتظمین کی جانب سے عالمی میلے کو دیکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے وزیٹرز کا یا تو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے یا 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا ہوگی ، غیر ویکسی نیشن شدہ افراد کے لیےایکسپو ون ڈے یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ کسی بھی درست ایکسپو 2020 ٹکٹ پر پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا۔

اسی طرح ایکسپو منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ تازہ ترین حفاظتی پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے ایسے افراد جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے ان کے لیے کورونا ویکسی نیشن یا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہوگا ، ایکسپو وزیٹرز کو یو اے ای حکومت کی طرف سے تسلیم شدہ کوئی بھی ویکسین لگوانا ہوگی یا پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایسے غیر ویکسین شدہ ٹکٹ ہولڈرز جن کا اس عرصے میں ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے وہ ایکسپو 2020ء کی سائٹ سے ملحقہ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولت میں اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں ٹیسٹنگ سینٹرز کا ایک نیٹ ورک دستیاب ہے ، جن کی تفصیلات ایکسپو 2020 کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، جب کہ ایکسپو 1 ڈے یا ملٹی ڈے پاس کے ساتھ کسی بھی درست ایکسپو 2020 ٹکٹ کی پیشکش پر پی سی آر ٹیسٹ مفت ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایکسپو کے مضبوط حفاظتی منصوبوں میں تمام ایکسپو اور بین الاقوامی شرکت کرنے والے عملے ، رضاکاروں ، ٹھیکیداروں اور سروس فراہم کرنے والوں کی لازمی ویکسی نیشن شامل ہے ، اس کے علاوہ سائٹ پر سینیٹائزیشن اسٹیشن ، پویلین کے اندر اور باہر لازمی فیس ماسک ، اور دو میٹر کا سماجی فاصلہ ہر وقت برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments