دبئی ؛ محبوبہ کو منشیات دینے پر غیرملکی کو قید اور بھاری جرمانہ

یورپی شخص کو اپنی گرل فرینڈ کو منشیات فراہم کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی اور 20 ہزار درہم جرمانہ بھی کیا گیا جب کہ متحدہ عرب امارات میں سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 ستمبر 2021 16:44

دبئی ؛ محبوبہ کو منشیات دینے پر غیرملکی کو قید اور بھاری جرمانہ
دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2021ء ) دبئی میں گرل فرینڈ کو منشیات دینے پر غیرملکی کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا ساندی گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک 43 سالہ غیر ملکی کو دبئی کی فوجداری عدالت نے اپنی گرل فرینڈ کو منشیات فراہم کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی ہے، یورپی شخص کو 20 ہزار درہم جرمانہ بھی کیا گیا ، جس کو متحدہ عرب امارات میں سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق یہ معاملہ فروری 2020 کا ہے ، جب دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے مجرم کے بارے میں غیر قانونی نشہ آور ادویات استعمال کرنے کے حوالے سے قابل اعتماد ذرائع سے معلومات حاصل کیں جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ دبئی کے پام آئلینڈ ایریا میں اس شخص کی رہائش گاہ پر منشیات کی مقدار بھی ہے، ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی ایک ٹیم نے معلومات کی تصدیق کے لیے تحقیقات کرنے کے بعد یورپی شخص کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم کا حصہ رہنے والے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت اس شخص کے ساتھ ایک لڑکی بھی تھی ، جو کہ منشیات کے زیر اثر پائی گئی تھی ، سرچ آپریشن کے دوران اس شخص کے اپارٹمنٹ سے چرس کی ایک مقدار ضبط کی گئی جہاں ملزم اسی اپارٹمنٹ میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ دوسری طرف دبئی ہی میں ایشیائی باشندے نے زیادہ بولنے پر اپنے اسپانسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، 32 سالہ ایشیائی باغبان کو دبئی کی فوجداری عدالت نے اپنے 75 سالہ آجر کو گلا دبا کر قتل کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے ، ملزم نے حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے کفیل کو اس لیے قتل کیا کیوں کہ وہ بہت زیادہ باتیں کرتا اور ہر وقت بڑبڑاتا رہتا تھا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں