دبئی میں ایشیائی مزدور نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ورکر نے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کو واپس کردیا ، دبئی میونسپلٹی نے مزدور کو اعزاز سے نواز دیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 28 ستمبر 2021 12:51

دبئی میں ایشیائی مزدور نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2021ء ) دبئی میں ایک ایشیائی مزدور نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی ، ورکر نے نوٹوں سے بھرا بٹوا مالک کو واپس کردیا ، دبئی میونسپلٹی نے مزدور کو اعزاز سے نواز دیا۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں ایک ورکر کو نوٹوں سے بھرا بٹوا واپس کرنے پر اعزاز دیا گیا ہے ، دبئی میونسپلٹی نے مزدور ایشیائی مزدور ذاکر حسین کی تصویر شائع کی ہے ، جس میں وہ اپنی دیانت اور ایمانداری کا تحفہ وصول کررہا ہے۔

حال ہی میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورکا بھی اس وقت دُبئی میں چرچا ہو اجب جس نے ایک مسافر کی جانب سے ٹیکسی میں ہی بھُول جانے والی 9 لاکھ درہم (پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کروڑ ستر لاکھ روپے) کی رقم سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کیا ، کریم ٹیکسی چلانے والے پاکستانی محمد عرفان ولد محمد رفیق کی اس ایمانداری اور فرض شناسی پر مقامی میڈیانے بھی اس کی خوب تعریف کی جب کہ محمد عرفان کی اس ایمانداری نے رقم بھول جانے والے مسافر کے ساتھ ساتھ دُبئی پولیس کے اعلیٰ حکام کے بھی دل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد عرفان کی ٹیکسی میں ایک مسافر سوار ہوا، جو کچھ دیر بعد اپنی منزل آنے پر اُتر گیا ، کچھ وقت کے بعد اچانک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی نظر پچھلی سیٹ پر رکھے اس بیگ پر پڑی تو اسے اندازہ ہوا کہ یہ تھوڑی دیر پہلے گاڑی میں سوار شخص کا ہو گا ، مسافر کی شناخت کی خاطر اس نے بیگ کھول کردیکھا تو اس میں اماراتی کرنسی میں بہت بڑی رقم موجود تھی تاہم محمد عرفان نے ایمانداری کی اور راہ پر چلتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وہ یہ رقم اصل مالک تک پہنچا دے گا جس کے بعد وہ فوری طور پر بُر دُبئی پولیس اسٹیشن چلا گیا اور بیگ سے بھرا رقم پولیس عملے کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے مسافر کا پتا چلا کر رقم اس کے حوالے کر دی ، جس نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا بے حد شکریہ ادا کیاجب کہ دُبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبداللہ خادم سرور نے محمد عرفان کی اس ایمانداری کے صلے میں اسے تعریفی سند سے نواز دیا ، بریگیڈیئر سرور نے کہا کہ محمد عرفان کا یہ اقدام قابل ستائش اور دیگر افرادِ معاشرہ کے لیے تقلید کے لائق ہے ، اس نے بطور ایک ذمہ دار انسان کے اپنی ذمہ داری پوری کی اور اتنی بڑی رقم ہوتے ہوئے بھی اپنی ایمانداری پر ثابت قدم رہا ہے ، محمد عرفان نے اپنی فرض شناسی کے بدلے میں ملنے والے عزازی سرٹیفکیٹ پر دُبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اس سرٹیفکیٹ کو اپنے لیے بے انتہا فخر اور خوشی کا باعث سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں