خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کا بہت جلد شاندار سہولت فراہم کرنے کا اعلان

آئی اے ٹی اے کی موبائل ایپ ’ٹریول پاس‘ کو ایئر لائنز کے نیٹ ورکس میں شامل کیا جائے گا ، جس سے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے قطار میں کھڑے ہونے اور بھیڑ سے بچا جا سکے گا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 6 اکتوبر 2021 12:20

خلیجی ممالک کی ایئرلائنز کا بہت جلد شاندار سہولت فراہم کرنے کا اعلان
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 اکتوبر 2021ء ) خلیجی ممالک کی ایئرلائنز نے بہت جلد شاندار سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز ، کویت کی بنیاد رکھنے والی الجزیرہ ایئر ویز اور قطر ایئرویز آئی اے ٹی اے کی موبائل ایپ ’ٹریول پاس‘ کو ایئر لائنز کے نیٹ ورکس میں مرحلہ وار شامل کریں گی جب کہ رائل اردنی ، جیٹ اسٹار اور کنٹاس کی جانب سے اپنے روٹس پر ڈیجیٹل ہیلتھ پاسپورٹ بھی متعارف کرائیں گی ، جس سے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے قطار میں کھڑے ہونے اور بھیڑ سے بچا جا سکے گا۔

گلف نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹریول پاس ایک موبائل ایپ ہے جو کورونا ٹیسٹ کے نتائج اور ڈیجیٹل ویکسین سرٹیفکیٹس کی ایک رینج وصول اور اس کی تصدیق کر سکتی ہے ، فی الحال 52 ممالک کے ویکسین سرٹیفکیٹس نظام کو ایپ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ، جو کہ نومبر کے آخر تک بڑھ کر 74 ممالک تک پہنچ جائے گا جو کہ عالمی ٹریفک کا 85 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے کہا ہے کہ کئی مہینوں کی جانچ کے بعد آئی اے ٹی اے ٹریول پاس اب آپریشنل مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ، یہ پلیٹ فارم مسافروں کے لیے ایک محفوظ ترین طریقہ پیش کرتا ہے کہ وہ اپنے سفر کی ضروریات کو چیک کریں ، ٹیسٹ کے نتائج حاصل کریں اور ان کے ویکسین سرٹیفکیٹ سکین کریں ، اس بات کی تصدیق کریں کہ یہ منزل اور ٹرانزٹ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور روانگی سے قبل صحت کے حکام اور ایئر لائنز کے ساتھ ان کا آسانی سے اشتراک کرتے ہیں ، اس سے مسافروں ، ایئرلائنز ، ہوائی اڈوں اور حکومتوں کے فائدے کے لیے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے قطار میں کھڑے ہونے اور بھیڑ سے بچایا جا سکے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں