وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 اکتوبر 2021 20:07

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ دبئی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دبئی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کو دبئی میں جاری عالمی تجارتی کانفرنس دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا تھی، تاہم مصروفیات کے باعث وزیراعظم اب دبئی نہیں جائیں گے۔

وزیر اعظم کی جگہ صدر مملکت عارف حسین علوی نے دبئی کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے اور پاکستانی پویلین کا بھی معائنہ کریں گے۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی کانفرنس دبئی ایکسپو 2020 کا یکم اکتوبر سے آغاز ہوا تھا، جس میں پاکستان کا بھی خصوصی پویلین تیار کیا گیا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں افراد کی آمد ہوتی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں