متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی طالبہ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستانی طالب علم ایک لاکھ ڈالرز کے گلوبل سٹوڈنٹ پرائز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل‘ دبئی سکالرز پرائیویٹ سکول کی طالبہ لامیا بٹ کو 94 ممالک سے 3500 سے زائد نامزدگیوں اور درخواستوں سے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 14 اکتوبر 2021 13:06

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی طالبہ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی طالبہ نے اہم اعزاز حاصل کرلیا ، پاکستانی طالب علم کو ایک لاکھ ڈالرز کے گلوبل سٹوڈنٹ پرائز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک طالب علم کو Chegg.org گلوبل سٹوڈنٹ پرائز 2021 کے لیے ٹاپ 10 فائنلسٹ قرار دیا گیا ہے جن میں سے ایک غیر معمولی طالب علم کو ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا جس نے سیکھنے کے علاوہ اپنے ساتھیوں کی زندگیوں اور معاشرے پر حقیقی اثر ڈالا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی دبئی سکالرز پرائیویٹ سکول کی طالبہ سترہ سالہ طالبہ لامیا بٹ کو دنیا کے 94 ممالک سے 3500 سے زائد نامزدگیوں اور درخواستوں کے پول سے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ، لامیا متحدہ عرب امارات کی پہلی مشیر برائے اقوام متحدہ فاؤنڈیشن گرل اپ انیشیٹو اور مینا ریجنل لیڈر ہیں ، جہاں ان کا کردار لڑکیوں کی تعلیم ، صنف پر مبنی تشدد اور چھاتی کے کینسر سے آگاہی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرکے لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ لامیا بٹ یوتھ انیشیٹو ریسیلینٹ ٹوگیدر کی بانی اور سی ای او بھی ہیں ، جو بین الاقوامی مخیر تنظیموں کے ساتھ کام کرتی ہیں اور 20 ہزار متحدہ عرب امارات کے طالب علموں کو کورونا کے دوران فاصلاتی تعلیم کے حصول کے لیے آئی سی ٹی ڈیوائسز مہیا کرتی ہیں ، جس کے ہزاروں نوجوانوں ارکان ہیں اور اس نے پانچ ممالک متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، پولینڈ ، میکسیکو اور پاکستان میں اپنی شاخیں قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ، جہاں یہ ادارہ کوڈنگ ، ڈیبیٹنگ ، پبلک اسپیکنگ ، فوٹو گرافی اور دیگر مہارتوں کے آن لائن کورسز مہیا کرتا ہے۔

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے لامیا نے کہا کہ گلوبل اسٹوڈنٹ پرائز جیتنے کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنی یونیورسٹی کی تعلیم کو فنڈ دے سکے گی اور ریزیلینٹ ٹوگیدر کو پوڈ کاسٹ اور ویڈیو پلیٹ فارم میں بڑھا سکے گی ، میں یونیورسٹی میں قانون ، معاشیات یا سیاسیات کی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں اور دوسروں کی ترقی اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنا انسان دوست کام جاری رکھوں گی ، میرا خواب ہے کہ میں اس دنیا میں اپنا چھوٹا سا حصہ شامل کروں تاکہ علم کو بانٹنے کے ذریعے ، انسانیت کی اقدار کو برقرار رکھنے اور معنی خیز شراکت کے ذریعے اس کو مزید برابر بنایا جا سکے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں