دبئی میں منفرد نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا نائٹ کلب کھول دیا گیا

ایک پرانے بحری جہاز پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے‘ لگژری فلوٹ وینیو پر ایک ہزار افراد کے شریک ہونے کی کی گنجائش ہے جہاں پارٹی کیلئے پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کروانی ہوگی

Sajid Ali ساجد علی پیر 18 اکتوبر 2021 12:42

دبئی میں منفرد نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا نائٹ کلب کھول دیا گیا
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18 اکتوبر 2021 ) دبئی میں دبئی میں منفرد نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا نائٹ کلب کھل گیا۔ عرب نیوز کے مطابق دبئی میں ایک پرانے بحری جہاز پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے ، لگژری فلوٹ وینیو پر ایک ہزار افراد کے شریک ہونے کی کی گنجائش ہے تاہم کورونا وباء کے باعث پارٹی محدود ہوں گی اور پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کروانی ہو گی جہاں سکیورٹی گارڈز لوگوں کو کھڑے ہوکر ڈانس کرنے سے روکیں گے اور سادہ کپڑوں میں پولیس گشت کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ کوئین ایلزبتھ ٹو نامی جہاز 2008ء میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی نگرانی میں دبئی کی ایک کمپنی ڈی پی ورلڈ نے تقریباً پونے نو کروڑ ڈالر میں خریدا تھا ، جہاز کی لمبائی 963 فٹ ہے ، 2018ء میں جہاز کے کچھ حصوں میں ہوٹل تو کھول دیا گیا لیکن کورونا کی وجہ سے کلب کے افتتاح میں تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ جہاز 1967 میں سکاٹ لینڈ میں لانچ ہوا تھا ، یہ بحری جہاز کروز لائنر کے طور پر 1969سے 2008ء تک استعمال میں رہ چکا ہے اور اب تک اس پر 25 لاکھ سے زائد افراد سفر کر چکے ہیں ، 40 سال تک تند و تیزموجوں پرملکوں ملکوں سفرکرنے والے جہاز نے 2018ء میں اس وقت ایک نیا انداز اپنایا جب 13 ڈیکس ، 10 ریسٹورنٹ اور 224 کمروں پرمشتمل کوئین ایلزبتھ ٹو نامی بحری جہازکو تیرتے ہوٹل میں تبدیل کیا گیا ، دبئی میں ملکہ ایلزبتھ 2 نامی بحری جہاز میں قائم کیا گیا ہوٹل جنوری میں کھولا گیا تھا ، اگر آپ کو بھی پانی پر تیرتے ہوئے ہوٹل میں قیام کا لطف اْٹھانا ہے تو دبئی پہنچ جائیں ، 13ڈیکس پر مشتمل اس ہوٹل میں بنائے گئے 224 کمروں میں لگژری ہوٹل جیسی تمام سہولیات دستیاب ہیں جب کہ اس میں 10ریسٹورنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments